اچھی سے اچھی

سورہ الزمر - ٣٩ - ----------------- آیات # ٥٥ تا ٥٩
اور اسکی پیروی کرو جو اچھی سے اچھی تمھارے رب سے تمہاری طرف اتاری گئی قبل اسکے کہ عذاب تم پر اچانک آجاتے اور تمہیں خبر نہ ہو - کہ کہیں کوئی جان یہ نہ کہے کہ ہائے افسوس ان تقصیروں پر جو میں نے الله کے بارے میں کیں اور بیشک میں ہنسی بنایا کرتا تھا - یا کہے کہ الله مجھے راہ دکھاتا تو میں ڈر والوں میں ہوتا - یا کہے جب عذاب دیکھے کسی طرح مجھے واپسی ملے کہ میں نیکیاں کروں - ہاں کیوں نہیں بیشک تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تو نے انھیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافر تھا

سورہ الجا شیا - ٤٥ - ---------------- آیات # ٦ - ٧ - ٨ -
یہ الله کی آیتیں ہیں کہ ہم تم پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں پھر الله اور اسکی آیتوں کو چھوڑ کر کونسی بات پر ایمان لائینگے - خرابی ہے ہر بڑے بہتان ہائے گناہگار کے لیے - الله کی آیتوں کو سنتا ہے کہ اس پر پڑھی جاتی ہیں پھر ہٹ پر جمتا ہے غرور کرتا ہوا گویا انہیں سنا ہی نہیں تو اسے خشخبری سناؤ دردناک عذاب کی
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114310 views nothing special .. View More