تم ایمان لاؤ یا نہ لاؤ

سورہ بنی اسرائیل - ١٧ - --------------- آیات # ١٠٥ تا ١١١

اور ہم نے قرآن کو حق ہی کے ساتھ اتارا اور حق ہی کے لیے اتارا اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر خوشی اور ڈر سناتا - اور قرآن ہم نے جدا جدا کر کے اتارا کہ تم اسے لوگوں پر ٹہر ٹہر کر پڑھو اور ہم نے اسے بتدریج رہ رہ کر اتارا - تم فرماؤ کہ تم لوگ اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ بیشک وہ جنہیں اس کے اترنے سے پہلے علم ملا جب ان پر پڑھا جاتا ہے ٹھوڑی کے بل سجدے میں گر پڑتے ہیں - اور کہتے ہیں کہ پاکی ہے ہمارے رب کو بیشک ہمارے رب کا وعدہ پورا ہونا تھا - اور ٹھوڑی کے بل گرتے ہیں روتے ہوئے اور یہ قرآن ان کے دل کا جھکنا بڑھاتا ہے - تم فرماؤ الله کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر جو کہہ کر پکارو سب اسی کے اچھے نام ہیں اور اپنی نماز نہ بہت آواز سے پڑھو نہ بلکل آہستہ اور ان دونوں کے بیچ کی راہ چاہو - اور یوں کہو سب خوبیاں الله کو جس نے اپنے لئیے بچہ اختیار نہ فرمایا اور بادشاہی میں کوئی اس کا شریک نہیں اور کمزوری سے اسکا کوئی حمائتی نہیں اور اسکی بڑائی بولنے کو تکبیر کہو
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113800 views nothing special .. View More