دبئی٬ نوٹوں کی بارش کیا ہوئی لوگوں نے تو---

آپ نے آسمان سے برفباری٬ اولے یا بارش برستی ضرور دیکھی ہوگی اور یہ کوئی خاص بات بھی نہیں- لیکن دبئی کی ایک مصروف شاہراہ سے گزرنے والے افراد آسمان سے کرنسی نوٹوں کی بارش ہوتی دیکھ کر اپنے حواس کھو بیٹھے-
 

image


یہ ناقابل یقین واقعہ رواں ماہ کے آغاز میں اس وقت پیش آیا جب دبئی کی ایک سڑک پر ہزاروں کی تعداد میں کرنسی نوٹ ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھے گئے- یہ نوٹ 500 درہم کے تھے جبکہ ان کی مالیت 2 سے 3 ملین درہم تھی-

دبئی پولیس اب تک یہ معلوم کرنے میں ناکام رہی ہے کہ یہ نوٹ کہاں سے آئے اور کس کے تھے؟

یہ نوٹ دبئی کے علاقے جمیرہ میں طاقتور ہواؤں کے ساتھ کئی منٹ تک اڑتے رہے اور مقامی افراد بھی اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکے کہ یہ نوٹ کہاں سے آئے ہیں؟
 

image

اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے سڑک سے گزرنے والے افراد نے اپنی گاڑیاں روک خوب اپنی جیبیں بھریں- جبکہ اس سڑک سے گزرنے والی ایک خاتون نے اس موقع کی ویڈیو بھی بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کس طرح لوگ کرنسی نوٹوں پر ہاتھ صاف کررہے ہیں-

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس جب موقع پر پہنچی تب تک جیبیں بھرنے والے افراد وہاں سے جا بھی چکے تھے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Motorists driving through Dubai could not believe their eyes when it started raining money in the middle of the UAE city. Thousands of 500 UAE Dirham notes - worth around £88 - flew through the oil-rich city on a busy afternoon earlier this month, and officials have yet to give an explanation as to why, or reveal a source of the cash.