ورلڈ کپ٬ پاکستان خطرناک ترین ٹیم قرار

جہاں ایک جانب کرکٹ کے شائقین کو بےصبری سے ورلڈ کپ 2015 کا انتظار ہے وہی دوسری طرف دنیا بھر کے نجومی اور عامل بابے بھی متحرک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مختلف پیشنگوئیاں سامنے آرہی ہیں-
 

image


حال ہی میں بھارت٬ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے جوتشیوں اور ماہر ستارہ شناسوں نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو خطرناک ترین٬ بھارتی کرکٹ ٹیم کو خطرناک جبکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بہترین ٹیم قرار دیا ہے۔

کومے نل٬ سگائی باؤ٬ سری رام اور بنگالی بابا کے مطابق “ اب جلد ہی پاکستان ٹیم پر سے نحوست کا سایہ ختم ہو جائے گا“-

ان چاروں کا کہنا ہے کہ “ اگر ابتدائی میچوں میں پاکستان کو ناکامی ہوئی تو بھی اس کو کامیابی کی جانب جانے میں ایسا جذبہ ملے گا کہ سب صرف منہ دیکھتے رہ جائیں گے“۔
 

image

“ اس لیے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں ہونے والی ناکامی کو پاکستان کی ناکامی تصور نہ کیا جائے کیونکہ جلد ہی حالات ایسا پلٹا کھائیں گے کہ سب ششدر رہ جائیں گے“۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Astronomy and prediction specialists have termed Pakistan Cricket Team as the ‘most dangerous team’ of the world cup 2015. The prediction has come in a time when Pakistan is facing back to back defeats in New Zealand.