شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات

الله کی اطاعت کرو اور رسول محمدص کی اطاعت کرو۔ الله کا پیغام ہم تک رسول محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے سے پہنچا ہے۔ اسلیے الله نے جس بات کا حکم دیا ہے قرآن میں۔ وہ رسول محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ہم تک پہنچایا۔ ۔قرآن الله کی کتاب ہے اور یہ کتاب الله نے سچائی کے ساتھ نازل فرمائی ہے۔ جو کہ رہنما یا ہدایت نامہ ہے الله سے ڈرنے والوں کے لیے۔ اس بات پر آپ سب۔ اہلحدیث متفق ہیں۔ اب اہلحدیث یہ کہتے ہیں کہ قرآن میں بہت سے احکامات کی تفصیلات نہیں ہیں اور وہ احکامات دین کی بنیاد ہیں اسلیے صرف حدیث کے ذریعے ہی انھیں سمجھا جاسکتا ہے۔ حدیث کی کتابیں بھی وہ جو رسول محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے ڈھائی سو سال بعد مرتب ہوئیں۔

حدیث کی تعریف یا معنی۔
وہ امور جن کا کسی نہ کسی حیثیت سے رسول محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق ہو۔ اس عہد اور زمانہ کی تاریخ جب رسول محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم موجود تھے۔ میں یہ آرٹیکل حدیث کے ماننے والوں کے بیحد اصرار پر لکھ رہی ہوں۔ اور میں نے جو حدیث کی تاریخ اور تعریف لکھ کر بھیجی ہے اگر وہ اس سے متفق نہ ہوں تو اسکی اصلاح ضرور کریں۔

اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ اتنے عرصے تک لوگ کس طرح سے وہ سارے اراکین ادا کرتے تھے۔
Skhan
About the Author: Skhan Read More Articles by Skhan: 9 Articles with 9609 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.