کیا واقعی انسان 120 سال تک جی سکے گا؟

سننے میں تو یہ بات کسی سائنس فکشن فلم کا حصہ معلوم ہوتی ہے لیکن چند ماہرین نے واقعی یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس وقت ایک ایسی گولی پر کام کر رہے ہیں جسے کھانے کے بعد انسان 120 سال تک زندہ رہ سکے گا-

ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسی گولی تیار کر رہے ہیں جس کے استعمال سے عمر بڑھنے کے عمل میں سست روی پیدا ہوجائے گی-
 

image


بظاہر ناممکن بات کو ممکن بنانے میں کوشاں ان ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح انسان کم سے کم 120 سالوں تک زندہ رہ سکے گا-

ماہرین نے اس فارمولے کے تجربات چوہوں٬ مچھلی اور کتوں پر کیے ہیں جس میں انہیں کسی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے-

محقق ڈاکٹر Maxim Skulachev کا کہنا ہے کہ “ ہماری کوشش ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی بیماریوں کے عمل میں تاخیر پیدا کر دی جائے“-

“ ہمیں اب تک عمر بڑھانے کے حوالے سے تو کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی البتہ ہم بڑھاپے کی ابتدا میں کسی حد تک تاخیر پیدا کرنے میں ضرور کامیاب ہوگئے ہیں“-
 

image

ماہرین اس وقت antioxidant کی ایک نئی قسم کا استعمال کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ نئی قسم mitochondria ( توانائی فراہم کرنے والے خلیے) پر اثر انداز ہوگی- اور انہی خلیوں کو عمر بڑھنے کے سبب کے طور پر دیکھا جاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

It sounds like something from a science fiction film, but a pill to counter the ageing process could become a reality. Scientists in Russia are testing a new formula, which they claim can delay the start of the ageing process.