سردیوں میں گرم اور رات میں چمکتی انوکھی سڑکیں

سائیکلوں کے لیے ماحول دوست ٹریک بنانے کے سلسلے میں حیران کن ایجادات سامنے آ رہی ہیں۔ رات کو چمکنے، سردیوں میں گرم رہنے اور بجلی پیدا کرنے والی سڑکیں کاربن کے اخراج میں کمی کا باعث بھی ہیں۔

ڈوئچے ویلے کی ایک دلچسپ رپورٹ کے مطابق ہالینڈ میں اس وقت سائیکلوں کی تعداد وہاں کے شہریوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے اور ان کی مقبولیت میں روز بروز مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کی بھی کوشش ہے کہ لوگ گاڑيوں کی بجائے سائیکلوں پر سفر کریں تاکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی ممکن ہو سکے۔ ہالینڈ میں سائیکلسٹ یونین سے تعلق رکھنے والے مارٹن فان ایس کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان، پالیسی سازوں اور انجينئرز کی وجہ سے ملک میں ماحول دوست اور ونٹر پروف سائیکل ٹریک بنائے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق سائیکلنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ ایجادات ان کے ملک میں ہی ہو رہی ہیں۔
 

چمکتے راستے
اسی طرح کی ایک نئی ایجاد ’فان گوفی روسگارڈا‘ نامی سائیکل ٹریک ہے، جو رات کو چکمتا ہے۔ ایسے ایک ٹریک کا افتتاح گزشتہ ماہ کیا گیا ہے۔ اس ٹریک پر ایسے پتھر لگائے گئے ہیں، جو سورج کی روشنی سے چارج ہوتے ہیں اور رات کو جگما اٹھتے ہیں۔ اس ٹریک کا نام مشہور مصور ’فان گوفی روسگارڈا‘ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ ان کی ایک پینٹنگ سٹیری نائٹ ( تاروں بھری رات) میں اسی طرح کے ایک راستے کی منظر کشی کی گئی ہے۔ ’فان گوفی روسگارڈا‘ ایک سو پچیس برس پہلے وفات پا گئے تھے لیکن ان کی یادیں اس چمکتے راستے کے ساتھ زندہ کی گئی ہیں۔

ساری رات چمکنے کے لیے ان پتھروں کو تھوڑی بہت بجلی کی بھی ضرورت ہوتی ہے لیکن انجینئرز کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ایسے پتھر بھی تیار کر لیں گے، جو ساری رات بغیر بجلی کے روشن رہا کریں گے۔
 

image

سولر انرجی سائیکل روڈ
ہالینڈ حکومت نے 2050ء تک اپنے ملک میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 80 سے 95 فیصد کمی کرنے کا ہدف قائم کر رکھا ہے۔ ہالینڈ میں ماحولیاتی جانچ پڑتال کی ایجنسی پی بی ایل کے مطابق اسی وجہ سے زیادہ سے زیادہ ایجادات سامنے آ رہی ہیں۔ اس ایجنسی کے سربراہ مارٹن حاجر کہتے ہیں کہ ہر بلدیہ دوسرے سے بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے۔

اسی طرح ہالینڈ کے شمال میں دنیا کا پہلا سولر انرجی سائیکل روڈ بنایا گیا ہے۔ یہ روڈ کرسٹل سیلیکان سولر سیلز سے تعمیر کیا گیا ہے ، جس کے اوپر گلاس نما کوٹنگ کی گئی ہے۔ یہ سڑک گرین بجلی پیدا کرتی ہے۔ حکام کے مطابق بعدازاں ایسی ہی سڑکیں بسوں اور کاروں کے لیے بنائی جا سکتی ہیں۔ مارٹن حاجر کہتے ہیں کہ اس سڑک سے کافی بجلی تو پیدا نہیں ہوتی لیکن یہ بہتری کی طرف ایک قدم ضرور ہے۔
 

image

سردیوں میں گرم سڑکیں
اسی طرح حیران کر دینے والا وہ سائیکلنگ ٹریک ہے، جو ہالینڈ کے صوبے گیلڈر لینڈ میں بنایا گیا ہے۔ یہ سڑک موسم سرما میں برف پگھلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ’ہیٹیڈ بائیک لائن‘ نامی اس سڑک کے ڈیزائنر ’جاب فان روئیکل‘ کا کہنا ہے کہ اگر سڑک کا درجہ حرارت چار سے پانچ سینٹی گریڈ تک رکھا جائے تو اس پر برف نہیں ٹھہرتی۔ وہ کہتے ہیں کہ سڑک کو گرم رکھنے والا نظام ایک چھوٹے سے سولر پینل سے چلایا جاتا ہے۔
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

A new solar-powered, glow-in-the-dark bike path in the Netherlands aims to make bike commuting safer—and more beautiful. By day, the half-mile path looks like any other paved bike route. But at night, 50,000 stones coated in a phosphorescent paint and solar-powered LEDs light cyclists’ way.