ہمارے روشن مستقبل کے ذمہ دار طلبا٬ خصوصی انٹرویو

ایک موقع پر قائد اعظم نے نوجوان طلبا سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ’’میں آج آپ سے سربراہ مملکت کی حیثیت سے نہیں بلکہ ذاتی دوست کی حیثیت سے مخاطب ہوں۔ میرے دل میں نوجوانوں خصوصاً طالب علموں کی بڑی قدر و منزلت ہے۔ آپ پر قوم اور والدین کی طرف سے بھاری ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ہم سب کا فرض ہے کہ متحد ہوکر ملکی تعمیر و ترقی میں مصروف ہوجائیں۔‘‘

واقعی اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے روشن مستقبل کی ذمے داری ہمارے آج کے طالبعلموں کے کاندھوں پر ہے- لیکن ہمارا کل سنوارنے میں وہی طالبعلم کامیاب ہوں جو آج تعلیمی میدان میں کامیابیاں سمیٹیں گے- چند ایسے ہی کامیاب طلبا اس وقت سامنے آئے جب کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے کامرس کے سالانہ امتحانات برائے 2014 ریگولر اور پرائیوٹ گروپ کے نتائج کا اعلان کیا- یہ پوزیشن ہولڈر طالبعلم دوسرے طلبا کے لیے ایک زندہ مثال ہیں- ہماری ویب نے ان طلبا سے خصوصی بات چیت کی جو کہ اب آپ کے پیشِ خدمت ہے-

سب سے پہلے ہم بات کریں گے کامرس گروپ پرائیوٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنی والا طالبہ وراثہ اسلم سے جنہوں نے 1100 میں سے 844 نمبر حاصل کر کے اے گریڈ حاصل کیا:
 

image


ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
وراثہ اسلم= بہت اچھا محسوس ہورہا ہے- اﷲ لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے- میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج اس مقام پر کھڑی ہوں-

ہماری ویب: کیا اس سے قبل بھی آپ نے کسی کلاس میں پوزیشن حاصل کی ہے؟
وراثہ اسلم= اسکول میں ریکنگ میں رہتی تھی ہمیشہ

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
وراثہ اسلم= جی ہاں کوچنگ بھی جوائن کیا-

ہماری ویب: آپ نے کامرس کا ہی انتخاب کیوں کیا؟
وراثہ اسلم= میری ذاتی دلچسپی تھی اس میں-

ہماری ویب: آئندہ زندگی میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟
وراثہ اسلم= بی کام کے بعد سی اے کروں گی-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
وراثہ اسلم= میرے والد پرائیوٹ اسکول میں ملازم ہیں جبکہ والدہ ہاؤس وائف-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
وراثہ اسلم= میرے نزدیک ٹارگٹ کلنگ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے-

ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
وراثہ اسلم= سب سے پہلے ملک سے ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کروں گی-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں کیا پاکستان میں دوہرے تعلیمی نظام یعنی کیمبرج سسٹم کا ہونا درست ہے؟
وراثہ اسلم= کیمرج سسٹم ہونا چاہیے کیونکہ جو جس طرح پڑھنا چاہتا ہے اسے ویسی ہی سہولت میسر ہونی چاہیے

ہماری ویب: آپ کے خیال کونسی ایسی سہولت ہے جو حکومت کی جانب سے طالبعلموں کو لازمی مفت فراہم کی جانی چاہیے؟
وراثہ اسلم= نصاب کی کتابیں مفت ہونی چاہئیں-

ہماری ویب: آپ دوسرے طالبعلموں کو تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کیا پیغام دیں گیں؟
وراثہ اسلم= زیادہ سے زیادہ وقت اپنی پڑھائی کو دیں اور فالتو کاموں کو نظر انداز کریں-

اب ہم بات کرتے ہیں کامرس گروپ ریگولر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طالبعلم اشیش کمار سے جنہوں نے 1100 میں سے 930 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا:
 

image

ہماری ویب: کالج کا نام؟

اشیش کمار= انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایجوکیشن-

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
اشیش کمار= بہت اچھا لگ رہا ہے- اتنی امید نہیں کر رہا تھا لیکن خدا کا شکر ہے کہ پوزیشن آ گئی- آگے بھی محنت جاری رکھوں گا-

ہماری ویب: کیا اس سے قبل بھی آپ نے کسی کلاس میں پوزیشن حاصل کی ہے؟
اشیش کمار= جی ہاں اسکول میں پوزیشن آتی تھی-

ہماری ویب: کیا کالج روزانہ جاتے تھے؟
اشیش کمار= باقاعدگی سے-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
اشیش کمار= نہیں ضرورت نہیں پڑی-

ہماری ویب: آپ نے کامرس کا ہی انتخاب کیوں کیا؟
اشیش کمار= میری شروع سے ہی دلچسپی بزنس میں ہے اور اس طرح میں اپنے والد کو سپورٹ بھی کرسکتا ہوں اسی لیے کامرس کا انتخاب کیا-

ہماری ویب: پچھلے چند سالوں سے زیادہ تر طالبعلم کامرس کا انتخاب کر رہے ہیں٬ آپ کے خیال میں اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟
اشیش کمار= آج کل زیادہ تر لوگوں کا رجحان بزنس کی جانب ہے شاید اسی لیے ایسا ہورہا ہے-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
اشیش کمار= میرے والد کی شاپ ہے جبکہ والدہ ہاؤس وائف ہیں-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
اشیش کمار= پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈ شیڈنگ اور پانی ہے-

ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
اشیش کمار= وہی کروں گا جو ایک وزیراعظم کو کرنا چاہیے-

ہماری ویب: آپ دوسرے طالبعلموں کو تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کیا پیغام دیں گے؟
اشیش کمار= اپنی محنت کو جاری رکھیں اور مشکلات کا سامنا کریں کیونکہ آپ کی سخت محنت کی رنگ لائے گی-

اب بات کرتے ہیں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ملیکہ اکبر سے جنہوں نے 1100 میں سے 928 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا:
 

image

ہماری ویب: کالج کا نام؟
ملیکہ اکبر= انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایجوکیشن-

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
ملیکہ اکبر= ان سب کی شکر گزار ہوں جس نے بھی مجھے آج اس مقام تک پہنچایا خاص طور پر اپنے والدین اور اساتذہ کی-

ہماری ویب: کیا اس سے قبل بھی آپ نے کسی کلاس میں پوزیشن حاصل کی ہے؟
ملیکہ اکبر= جی کلاس میں ہمیشہ فرسٹ ہی آتی تھی-

ہماری ویب: کیا کالج روزانہ جاتی تھیں؟
ملیکہ اکبر= پرائیوٹ کالج میں روانہ جانا ضروری ہوتا ہے ورنہ ایکشن ہوتا ہے-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
ملیکہ اکبر= نہیں کوچنگ کبھی نہیں جوائن کیا-

ہماری ویب: آپ نے کامرس کا ہی انتخاب کیوں کیا؟
ملیکہ اکبر= میرا مقصد سی اے کرنا ہے-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
ملیکہ اکبر= میرے والد فارمسسٹ جبکہ والدہ ہاؤس وائف ہیں-

ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گی؟
ملیکہ اکبر= لوگوں کو بنیادی ضروریات مہیا کروں گی اور ملک میں امن و امان قائم کروں گی-

ہماری ویب: تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے حکومت کو کیا اقدامات کرنے چاہیے؟
ملیکہ اکبر= ہمارے سسٹم میں طالبعلموں کا وقت بہت ضائع ہوتا ہے جس کی ایک مثال میٹرک کے امتحانات اور نتائج کے بعد آنے والا ایک لمبا گیپ ہے٬ ایسا نہیں ہونا چاہیے اور طالبعلموں کا وقت محفوظ بنانا چاہیے-

ہماری ویب: کیا آپ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی ہیں اور مشاغل کیا ہیں؟
ملیکہ اکبر= مجھے کوئز پروگرام میں حصہ لینے کا بہت شوق ہے-

آخر میں ہم بات کریں گے کامرس ریگولر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ کرن جبین سے جنہوں نے 1100 میں سے 921 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا:
 

image

ہماری ویب: کالج کا نام؟
کرن جبین= خورشید گورنمنٹ گرلز کالج شاہ فیصل کالونی-

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
کرن جبین= میں بہت زیادہ خوش ہوں اور امید نہیں تھی مجھے اس کی- میرے والدین کے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے-

ہماری ویب: کیا اس سے قبل بھی آپ نے کسی کلاس میں پوزیشن حاصل کی ہے؟
کرن جبین= نہیں فرسٹ ائیر میں صرف تھرڈ پوزیشن آئی تھی-

ہماری ویب: کیا آپ بورڈ کے نتائج سے مطمئین ہیں؟
کرن جبین= جی ہاں بالکل مطمئین ہوں-

ہماری ویب: آپ نے کامرس کا ہی انتخاب کیوں کیا؟
کرن جبین= میرا مقصد تھا کہ سی اے کروں اسی لیے کامرس کا انتخاب کیا-“

ہماری ویب: پچھلے چند سالوں سے زیادہ تر طالبعلم کامرس کا انتخاب کر رہے ہیں٬ آپ کے خیال میں اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟
کرن جبین= آج کل سی اے اور تجارت کی طرف لوگوں کا رجحان زیادہ ہے شاید اسی لیے زیادہ تر طالبعلم کامرس کا ہی انتخاب کرتے ہیں-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
کرن جبین= میرے والد کارپینٹر ہیں جبکہ والدہ ہاؤس وائف ہیں-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
کرن جبین= ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم خود ایک دوسرے سے دیانتدار نہیں ہیں اور نہ ہی ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں کیا پاکستان میں دوہرے تعلیمی نظام یعنی کیمبرج سسٹم کا ہونا درست ہے؟
کرن جبین= اس میں کوئی برائی نہیں ہے ہونا چاہیے-

ہماری ویب: تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے حکومت کو کیا اقدامات کرنے چاہیے؟
کرن جبین= مجھے تو بہتر لگتا ہے لیکن جہاں نقل کا رجحان پایا جاتا ہے اس کا خاتمہ ہونا چاہیے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Hamariweb conducted special interviews of Position holders students of Inter Commerce Group of Board of Intermediate Education Karachi (BIEK) 2014. Aashish Kumar, Syed Malika Akbar and Kiran Jabeen are the brilliant students as first, second and third position respectively. Position holders share their feeling on success, about their teachers, education system, parents and their time table.