بہترین اور بدترین ممالک٬ پاکستان بدترین قرار

پاکستان گزشتہ چند سالوں سے متعدد بحرانوں کا شکار ہے اور اس وقت دہشتگردی اور دیگر پرتشدد واقعات پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں-

اب اسے صرف گزشتہ سال ہونے والی دہشت گردی اور پرتشدد واقعات کے باعث تشدد سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دنیا کا نواں بدترین ملک قرار دیدیا گیا ہے۔
 

image


یہ منفی اعزاز پاکستان کو گلوبل پیس انڈیکس کی سالانہ فہرست میں حاصل ہوا جس میں امن و امان کے حوالے سے 162 بہترین اور بدترین ممالک کی درجہ بندی کی گئی۔

گلوبل پیس انڈیکس نے اس درجہ بندی کے لیے ہر ملک کی دہشتگردانہ سرگرمیاں، داخلی و بیرونی تنازعات، بے گھر افراد کی تعداد، سیاسی تشدد، قتل کے واقعات اور مسلح سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد سمیت بائیس کیٹیگریز کے مدنظر رکھا ہے-

گلوبل پیس انڈیکس کی فہرست کے مطابق آئس لینڈ نے دنیا کے سب سے پرامن ملک کا اعزاز اپنے نام کیا۔

آئس لینڈ کے بعد دوسرا پرامن ترین ملک ڈنمارک رہا جس کے بعد آسٹریا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، سوئٹزرلینڈ پانچویں، فن لینڈ چھٹے، کینیڈا ساتویں، جاپان آٹھویں، بیلجئیم نویں اور ناروے تشدد سے پاک دس واں بہترین ملک رہا۔
 

image

اس فہرست میں شام سب سے بدترین ملک قرار پایا، جبکہ افغانستان دوسرے، جنوبی سوڈان تیسرے، عراق چوتھے، صومالیہ پانچویں، سوڈان چھٹے، جمہوریہ وسطی افریقہ ساتویں، ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو آٹھویں اور شمالی کوریا دسویں نمبر پر رہا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The world has become less peaceful each year since 2008 according to 2014's Global Peace Index (GPI), put together by the Institute for Economics and Peace. The continued conflict in Syria, deteriorating situation in Ukraine and civil war in South Sudan helped contribute to the trend.