ماضی کی نیوز کاسٹر اسپین کی نئی ملکہ

صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد اپنے اثر و رسوخ اور معلومات کے ذریعے سے کسی کو بھی “ بادشاہ “ بنانے کے حوالے سے تو مشہور ہیں ہی لیکن اب تو خود ایک نیوز اینکر اسپین کی ملکہ بننے جارہی ہیں-

شہزادی لٹیشیا اوٹیز اسپین میں اپنے شوہر شہزادہ فیلپ کی جمعرات کے روز تاج پوشی کے بعد افسانوی شہرت کے حامل ہسپانیہ کی ملکہ بن جائیں گے۔
 

image


لٹیشیا اوٹیز سنہ 1972ء میں شمالی سپین کے نیم خود مختار صوبے آسٹوریئس کے شہر اویئیڈو میں پیدا ہوئیں-

لٹیشیا واشنگٹن سے نائن الیون کی تباہی کی خبریں دنیا تک پہنچانے والی ایک نیوز اینکر کے طور پر پہنچاتی جاتی رہی ہیں۔ دو برس بعد انہوں نے عراق پر امریکی حملے کی خبریں بھی دنیا تک پہنچائیں۔

اس کے علاوہ عراقی شہر بصرہ میں بھی مقیم رہیں، جہاں انہوں نے اسلام اور اس کی عبادت گاہوں کا تعارف حاصل کیا۔ یہیں انہوں نے سر پوش اوڑھنے کا منفرد تجربہ بھی کیا، لیکن اب جمعرات کو وہ اسی سر پر اسپین کی ملکہ کا تاج سجا کر زندگی کا ایک نیا دور شروع کرنے جا رہی ہیں۔

ان کے شوہر اور اسپین کے نئے بادشاہ کی رسم تاجپوشی کو فٹبال ورلڈ کپ کی ہمہ ہمی میں بھی دنیا بھر کے کڑوروں افراد اپنی ٹی وی سکرینز پر دیکھ سکیں، جہاں کبھی ماضی کی نیوز کاسٹر لٹیشیا جلوہ گر ہوا کرتی تھیں۔
 

image

سال 2002ء میں ایک مقام پر رپورٹنگ کے دوران لٹیشیا کی ملاقات اسپین کے ولی عہد سے ہوئیں۔جس کے بعد اگلے ہی سال رسم منگنی ادا ہوئی، 2004ء میں شادی انجام پائی۔

یاد رہے سپین کے بادشاہ ہوان کارلوس اور لٹیشیا کے سسر نے انتالیس برس تک تخت نشین رہنے کے بعد اپنے ولی عہد شہزادہ فلپ کے حق میں بادشاہت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ شاہ ہوان کارلوس کی عمر 76 سال ہے، اور وہ آمر فرانسسکو فرانکو کی موت کے بعد سنہ 1975 سے سپین کے بادشاہ ہیں۔ سپین میں تخت سے دستبرداری اور شاہی تخت نشینی کے واضح قوانین نہیں ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The soon-to-be queen of Spain wasn't always royalty. Princess Letizia, who will become queen on Thursday when her husband, Crown Prince Filipe, takes the throne, was once a reporter for CNN+ in Spain. More than a decade ago, she was an award-winning journalist and anchor of the most-watched news program on Spanish TV.