اقتباسات

جمہوری حکومت کے سو دن پورے ہونے پر جمہوری وزیر اعظم نے کہا تھا سیاست میں روزانہ کی بنیاد پر پالیسیز تبدیل ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔! کیری لوگر بل پہ جناب وزیر اعظم کہتے ہیں کہ اس میں کوئی شق پاکستان کے مخالف نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!اس کا صحیح جواب جاننے کے لیے شاید ہمیں سو دن کے بعد کا انتظار کرنا ہوگا کہ تب جناب گیلانی صاحب کیا فرمائیں گے۔۔۔۔؟ جناب صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی جڑ اکھاڑ پھینکیں گے۔۔۔۔۔۔۔؟مگر مری ڈیکلیریشن پر انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سیاسی وعدہ کوئی آسمانی صحیفہ یا قرآنی آیت نہیں جو بدل نہ سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!ایک شعر آپ کی نذر!
یاد ماضی عذاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا

ایک امریکی جریدے دی واشنگٹن انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین برس میں پاکستان میں ہونے والے ڈرون حملوں میں لگ بھگ سات سو سے ایک ہزار آدمی جاں بحق ہوئے ہیں۔ جن میں سے صرف بیس فیصد طالبان یا القاعدہ سے تعلق رکھتے تھے۔۔۔۔۔۔۔جبکہ ان حملوں میں اب تک تین سو بیس بے گناہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں جو ہونے والی ہلاکتوں کا تیس فیصد ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور اس کے گماشتے ان حقائق کو کیسے پیش کر رہے ہیں۔۔۔۔؟خیر چھوڑیے ہم اقتباس کی طرف چلتے ہیں!ماضی قریب میں امریکی طیاروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر جناب اشفاق پرویز کیانی نے کہا تھا کہ اگر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تو ہم بھی اس کے خلاف بھر پور کاروائی کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!جبکہ حالیہ ہونے والے ڈرون حملے میں بیت اللہ محسود کی ہلاکت پر ہم نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!بھلے ہی یہ شکریہ ۔۔۔۔۔کانفیڈینشل۔۔۔۔۔۔۔۔تھا۔ این آر او کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پارلیمان میں پیش کیا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس کی بحالی سے پہلے وفاقی حکومت عدلیہ کو اسی پارلیمان کے ذریعے بحال کرنا چاہتی تھی مگر عدلیہ کو اس پارلیمان پر اعتماد نہیں تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا فیصلہ سڑک پر آ کے کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔!آج اسی پارلیمان کو این آر او کا فیصلہ سونپا جا رہا ہے؟ اسے کہتے ہیں عدیم المثال فیصلہ۔۔۔۔۔۔۔!چھوڑیے ایک شعر ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔!
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں یہ با ز یگر دھوکہ کھلا

اب غالب صاحب کی تو غالب صاحب ہی جانیں ہم تو اسے نہ ہی سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی سمجھا سکتے ہیں اور نہ ہی سمجھانا چاہتے ہیں ویسے بھی جس بات سے افترا پھیلنے کا احتمال ہو اس سے عام آدمی کو گریز ہی کرنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔!یہ تو حکومتوں کا کام ہوتا ہے۔ آخری اقتباس جناب یوسف رضا گیلانی نے حکم دیا تھا کہ آئندہ کوئی ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اٹھارہ سو سی سی سے بڑی گاڑی میں نہیں آئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟آپ نے کبھی اسمبلی کے باہر کا نظارہ بھی کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
Adeel Ashraf Shuja
About the Author: Adeel Ashraf Shuja Read More Articles by Adeel Ashraf Shuja: 7 Articles with 6174 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.