لاہور: میٹرو بس کے بعد اب میٹرو ٹرین

اب جلد ہی آپ میٹرو بس کے بعد پاکستان کی تاریخ کی پہلی میٹرو ٹرین کو بھی لاہور میں چلتا ہوا پائیں گے- اور اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان اور چین کے درمیان باقاعدہ طور پر ایک معاہدہ بھی طے پا گیا ہے-

جمعرات کو چین کے شہر شنگھائی میں لاہور شہر کے لیے میٹرو ٹرین سروس شروع کرنے کے ایک منصوبے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
 

image


میٹرو ٹرین سروس کے اس منصوبے پر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی جبکہ ٹرین کے ٹریک کی لمبائی تقریبا ً 27 کلومیڑ ہوگی۔

لاہور میں قائم میٹرو بس سروس کے روٹ پر ہی فلائی اوورز کی مدد سے ہی یہ ٹریک بچھایا جائے گا-

ابتدائی اندازوں کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل کے بعد تقریباً ڈھائی لاکھ سے زائد افراد روزانہ میٹرو ٹرین کے ذریعے سفر کرسکیں گے۔

میٹرو ٹرین منصوبے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے عوام کے لیے ایک انتہائی اہم دن ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے بعد لوگوں کو آمدورفت کا ایک بہتر اور سہل ذریعے میسر ہو گا۔

لاہور میں میٹرو بس کا منصوبہ بھی پنچاب کے وزیر اعلیٰ نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں مکمل کیا تھا جبکہ اس وقت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کے درمیان میٹرو بس کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔
 

image

معاہدے کی تقریب کے موقع پر پاکستانی صدر ممنون حسین اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ بھی موجود تھے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The first metro train in the history of the country will run in Lahore. The historic 27-kilometre-long elevated mass transit project will cost $1.6 billion and is aimed at facilitating the commuters through the city. Pakistan and China on Thursday signed the framework agreement on the Lahore Orange Line Metro Train Project.