جنوبی ایشیا دنیا کا سب سے بے ایمان خطہ

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بدھ کو اپنی جاری کردہ ایک رپورٹ میں جنوبی ایشیا کو دنیا کا سب سے بے ایمان خطہ قرار دیا ہے اور رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، مالدیپ، اور سری لنکا میں انسداد بدعنوانی کی کاوشیں شدید مسائل کا شکار ہیں۔

ان چھ ممالک میں کرپشن کی روک تھام کے لیے عوامی ادارے تو بنادیے گئے ہیں لیکن بجٹ اور ملازمین کی تعیناتی کے معاملے میں ہونے والی سیاسی مداخلت کی وجہ سے یہ ادارے صحیح طور پر کام نہیں کرپاتے۔
 

image


رپورٹ میں ان چھ ملکوں کی حکومتوں پر اینٹی کرپشن ایجنسی اور عدلیہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ حکومتیں تبادلوں٬ تعیناتیوں اور ادارے کے سربراہان کی تبدیلی کے عمل کو آزادنہ اور شفاف انداز میں یقینی بنائیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ ادارے سیاسی مداخلت اور دباؤ کے باعث منصفانہ طریقہ سے تحقیقات نہیں کر سکتے اور جنوبی ایشیا کے ملکوں میں یہ ادارے اس لیے بالکل بے ضرر ہیں کہ انھیں تحقیقات شروع کرنے سے قبل حکومت کی اجازت ضرورت ہوتی ہے۔
 

image


پاکستان میں معلومات تک رسائی کا قانون زیرِ غور ہے جبکہ سری لنکا میں ایسے کسی قانون کا سرے سے وجود ہی نہیں۔ بھارت معلومات تک رسائی کے اپنے قانون میں چند ترمیم کے ذریعے اس کے اثر کو کم کرنا چاہ رہا ہے کیونکہ یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ سخت قانون ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

South Asia is the world's most corrupt region and rampant corruption is preventing its people from breaking the barrier of poverty despite the fact that the subcontinent has attained strong economic growth over the past several years, a global anti-graft watchdog said here today.