بگ ڈیٹا - Big Data

آج کے اس کمپیوٹرائزڈ دور میں ھم جو بھی کچھ کرتے ہیں اس کے ڈیجیٹل نشانات بھی ضرور چھوڑتے ہیں. جیسے بعد میں ہم یا دوسرے استعمال کرتے ہیں. یہ معلومات کا اتنا بڑا ذخیرہ ہے کہ اسے عام استعمال کے ڈاٹابیس پروگرامز سنبھال ہی نہیں سکتے. اس بے اندازہ معلومات کو بگ ڈاٹا کہا جاتا ہے. بگ ڈاٹا نے ہمارے کاروبار کے انداز کو بدل کر رکھ دیا ہے. اور یہ ہمارے زندگی کے بہت سے حصوں کو متاثر کر رہا ہے. گوگل کے بانی ایرک شمتھ کا کہنا ہے کہ :
" تہذیب کے آغاز سے 2003 تک انسان نے جو معلومات جمع کیں وہ تمام 5 ایکزابائیٹ میں سما چکا ہے. جبکہ اب ہم ہر دو دنوں میں اتنی ہی مقدار کا ڈاٹآ جمع کر رہے ہیں اور اس کی رفتار بڑھتی ہی جارہی ہے."

اتنی زیادہ تعداد میں ڈاٹا دو وجوہات سے اکٹھا ہو رہا ہے. ایک وجہ یہ ہے کہ دنیا کے تمام افعال و اقدامات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے. اور دوسرے اس لئے کہ ہماری معلومات کوپروسیس کرنے اور تجزیاتی نتائج اخز کرنے کی صلاحیت بڑہتی جا رہی ہے. آئیے اب ہم تفصیل سے معلومات کے ذرائع کا تجزیہ کرتے ہیں.

سرگرمیوں کا ریکارڈ:
ہمارے سادہ ترین اعمال کا بھی باقائدہ ڈیجیٹل ریکارڈ محفوظ ہورہاہے جیسے کہ موسیقی اور کتاب پڑھنے کیلئے ڈیجیٹل ڈاٹا موجود ہے. اور مسلسل بڑھتا جا رہا ہے. ہمارے سمارٹ فون اس بات کا ریکارڈ رکھتے ہیں کہ ہم اسے کس طرح استعمال کرتے ہیں. ویب براوزر ہماری آن لائن سرچ پر نظر رکھتے ہیں اور معلومات کو تجزیہ کے لئے مہیا کرتے ہیں. کریڈٹ کارڈ کمپنیاں ریکارڈ رکھتی ہیں کہ ہم کہاں خریداری کرتے ہیں اور دوکانداراس بات کا ریکارڈ ررکھتے ہیں کہ ہم کیا خریدتے ہیں. اب تو یہ سوچنا بھی مشکل ہے کہ وہ کون سا ایسا کام ہے جس کا ریکارڈ محفوظ نہیں ھو رہاہے.

گفتگو کا ریکارڈ:
ہماری گفتگو کو بھی محفوظ کیا جاتا ہے. یہ معاملہ ای-میل سے شروع ہوامگر اب فیس بک اور ٹوئٹر کے علاوہ ہماری فون پر گفتگو کو بھی بعض حالات میں ریکارڈ کیا جاتا ہے.

دیگر معلومات کا ریکارڈ:
ان تصاویر کے بارے میں سوچیں جنہں ہم اپنے سمارٹ فونز کے ذریعے سے محفوظ کرتے اور پھر سوشل میڈیا کی ویب سائیٹس پر شیئر کرتے رہتے ہیں. سی سی ٹی وی کیمرے وڈیوز ریکارڈ کرتے اور پھر سینکڑوں گھنٹوں کی وڈیوز یوٹیوب اور دیگر سائیٹس پر اپ لوڈ ہو رہی ہیں. سینکڑوں طرح کے سینسر معلومات کو ریکارڈ اور شیئر کرتے ہیں جن کے بارے میں ہم زیادہ معلومات بھی نہیں رکھتے. مثال کے طور پر سمارٹ ٹی وی, سمارٹ گھڑیاں, سمارٹ فریج, سمارٹ الارمز اور اس طرح کی دیگر تمام اشیاء اب انٹرنیٹ آف تھنگز کا حصہ ہیں.

بگ ڈیٹا کا استعمال:
بگ ڈیٹا کا استعمال ہماری زندگیوں میں خوشگوار تبدیلیوں کا باعث ہے. درج ذیل چند مثالوں سے واضع ہوگا کہ بگ ڈیٹا کیسے ہمارے لئے مفید ہو سکتا ہے.
- خریدار کی ضرویات اور خواہشات کی سمجھ بوجھ رکھنے لیلئے کمپنیاں سوشل میڈیا, براوزر اور سینسر کا ڈیٹا استعمال کرتی ہیں. اس سے وہ پریڈیکٹیو ماڈلز تیار کرتی ہیں اور مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کرتی ہیں.
- بگ ڈیٹآ کی مدد سے سپلائی چین کو بہتر بنایا جارہا ہے اور بروقت اور حسب ضرورت اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہاہے.
- بیماریوں کے بارے میں بہتر تحقیق میں مدد مل رہی ہے.
- سمارٹ گھڑیوں کی مدد سے بیماریوں اور لائف سٹائل میں تعلق کو بہترانداز سے سمجھا جا رہاہے.
- وباوں کے پھیلنے سے پہلے ہی معلومات کا یہ ذخیرہ ان کے سدباب میں مدد فراہم کررہا ہے
- سکیورٹی کے معاملات میں بھی بگ ڈیٹا بہت مدد فراہم کررہاہے. اس کی مدد سے بڑے دہشت گردی کے منصوبوں کو پکڑا جاتا ہے.
- سائبر جرائم پر بھی قدغن لگائی جارھی ہے.
- پولیس فورس اس کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کے بارے میں فوری معلومات کا تبادلہ کرتے اور انٹرنیشنل مجرموں کو پکڑتے اور ان کے مستقبل کے جرائم پر روک لگاتے ہیں.
- کھیلوں کے معیار کو بہتر بنایاجارہاہے. وڈیوز ریکارڈنگ کے استعمال کرکے اور بہت سے سنسرز کو استعمال کرکے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اضافہ کیاجارہاہے.
- شہروں میں ٹریفک کا لوڈ کم کرنے کیلئے بگ ڈیٹا کو کام میں لایاجارہاہے. ٹریفک کی صورت حال کو آن لائن شیئر کر کے لوگوں کو متبادل راستے تجویز کیےجاتے ہیں اور اب تو بگ ڈیٹا کو استعمال میں لا کر بہت سے شہر اب سمارٹ شہروں میں تبدیل ہورہے ہیں.

ترقی ہافتہ ممالک بگ ڈیٹاکا بہت بڑا حصہ استعمال کررہے ہیں مگر وہ وقت دور نہیں جب پاکستان جیسے ترقی پزیر ممالک بھی معلومات کے اس خزانے سے استفادہ حاصل کرنا سیکھ لیں گے. بقول آئن سٹائن معلومات علم نہیں ہیں. تو پہلے ہمیں معلومات کے اس ذخیرہ کو علم میں تبدیل کرنا سیکھنا ہے تب ہم اس کے صحیح استعمال کے قابل ہو سکیں گے.

Saleem Awan
About the Author: Saleem Awan Read More Articles by Saleem Awan: 34 Articles with 51322 views I am a Software developer. Developing database solutions since 1998. Developed and deployed different types of database solutions successfully which i.. View More