فیس بک کی ای میل سروس بند

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے خاموشی سے اپنی ای میل سروس بند کردی ہے جس کے ذریعے صارف کو ’@فیس بک ڈاٹ کام‘ کا ای میل ایڈریس ملتا تھا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے تین سال قبل ای میل کا آغاز کیا تھا۔
 

image


اس ای میل سروس کے بند کیے جانے کے بعد جو ای میل بھی صارف کو بھیجی جائیں گی وہ اس کے اس اکاؤنٹ پر فارورڈ ہو جائیں گی جو صارف نے فیس بک اکاؤنٹ بناتے وقت دیا تھا۔

فیس بک کے ترجمان نے کہا کہ ہے ’ہم نے ای میل کی سہولت اس لیے بند کی کہ صارفین یہ ای میل استعمال نہیں کرتے تھے۔‘

اس ای میل کی بندش پر عمل درآمد مارچ سے ہو گا۔

فیس بک نے ای میل سروس نومبر 2010 کو شروع کی تھی۔ اس سروس کو شروع کرنے کا مقصد تھا کہ ای میل، ایس ایم ایس، فیس بک میسیجز ایک ہی ان باکس میں آئیں۔
 

image

اس سروس کو 2012 میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ فیس بک نے صارفین کے پروفائل پر دیے گئے ای میل ایڈریس کو خود ہی تبدیل کر کے فیس بک کا ای میل ایڈریس ڈال دیا۔

تاہم تنقید کے بعد فیس بک نے اپنا اقدام واپس لے لیا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Facebook will be closing its @facebook.com messaging/email service, the company said on Monday, following its availability since 2010. "We’re notifying people who use their @facbook.com email that the feature is changing," a spokesperson told Pocket-lint in a statement.