سام سنگ: جدید فیچر کا حامل گیلکسی S5 متعارف

اسمارٹ فون بنانے والی معروف ترین کمپنی سام سنگ نے اپنا نیا اسمارٹ فون گیلکسی ایس فائیو متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کے علاوہ دل کی دھڑکنیں بتانے والا آلہ بھی موجود ہے۔

ڈوئچے ویلے کے مطابق اسپین کے شہر بارسیلونا میں پیر 24 فروری کو دنیا کا سب سے بڑا موبائل میلہ ’موبائل ورلڈ کانفرنس‘ شروع ہوا ہے ، جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ اس نمائش کے پہلے ہی دن سام سنگ نے اپنے نئے اسمارٹ فون کے علاوہ کلائی پر باندھنے والے دو کمپیوٹرز بھی متعارف کرائے ہیں، جو خاص طور صحت کے بارے میں محتاط صارفین کی توجہ کا مرکز ہیں۔
 

image


سام سنگ دنیا میں سالانہ فروخت ہونے والے موبائل فونز کا قریب 30 فیصد تیار کرتا ہے۔ یہ تعداد اس کے قریب ترین حریف کمپنی ایپل کے آئی فونز سے قریب دو گُنا بنتی ہے۔

گیلکسی ایس فائیو کے پیچھے موجود سینسر پر اپنی انگلی رکھ کر آپ اپنے دل کی دھڑکن جان سکتے ہیں۔ سام سنگ کے اس نئے اسمارٹ فون کی ایک اور اہم بات یہ بھی ہے کہ اسے واٹر اور ڈسٹ پروف بنایا گیا ہے۔

اس کی اسکرین کا سائز 5.1 انچ ہے، جو ایس فور کے مقابلے میں تھوڑا سا بڑا ہے۔ 16 میگا پکسل کا کیمرہ بھی دراصل ایپل اور نوکیا اسمارٹ فونز کے کیمروں کا مقابلہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔ گیلکسی ایس فور میں 13 میگا پِکسل کا کیمرہ موجود تھا۔
 

image

ایس فائیو کے ہوم بٹن میں فنگر پرنٹ اسکینر موجود ہے، جو نہ صرف آپ کی انگلی کو پہنچانتے ہوئے ان لاک ہوتا ہے بلکہ اس کے ذریعے آپ اپنی اہم ڈاکومنٹس کو بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔

اس فون میں بیٹری سیونگ کے لیے ایک خصوصی موڈ بھی موجود ہے۔ اگر آپ سفر میں ہیں یا چارج کرنا آپ کے لیے مشکل ہے تو اس صورت میں ’ایکسٹریم بیٹری سیونگ موڈ‘ میں جا سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں نہ صرف بیٹری پاور بچانے کے لیے اس کی اسکرین بلیک اینڈ وائٹ ہو جاتی ہے بلکہ اس کے زیادہ تر فیچرز بھی بند ہو جاتے ہیں اور صرف چھ اہم ترین ایپلی کیشنز دستیاب ہوتی ہیں۔

ایس فائیو کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سام سنگ کمپنی کے موبائل ڈویژن کے سربراہ جے کے شِن J.K. Shin کا کہنا تھا، ’’گیلکسی ایس فائیو کے ذریعے سام سنگ نے ایسے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے جو ہمارے زیادہ تر صارفین کے لیے اہم ہیں۔‘‘
 

image

سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی نے اتوار 23 فروری کو بتایا کہ وہ بہت جلد کلائی پر باندھنے والا ایسا کمپیوٹر ‘گیئر فِٹ‘ بھی متعارف کرائی گی، جو آپ کی صحت سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔ اتوار ہی کے روز جنوبی کوریا کی اس کمپنی نے اپنی اسمارٹ واچ کا بہتر بنایا گیا ورژن ’گیئر ٹو‘ بھی متعارف کرایا ہے۔ اس میں بھی اسپورٹس ٹریکنگ سافٹ ویئر کے علاوہ دل کی دھڑکن بتانے والا آلہ بھی موجود ہے۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

In a world almost bursting at the seams with fitness bands, smartphones, wearables and cameras it takes something special to stand out - and Samsung hopes its new Galaxy S5 will do just that. The Galaxy S5, dubbed the 'superphone' has handpicked features from its competitors and put them all into a single handset.