بچے نے رلا دیے والدین کو خون کے آنسو

بچوں کو کاغذ پھاڑنے کی اجازت دینا کبھی کبھار بہت بھاری بھی پڑ سکتا ہے بلکہ دل کا دورے کا بھی سبب بن سکتا ہے- اب پتا نہیں اسے دلچسپ کہیں یا پھر افسوسناک مگر اپنے گھر میں پرانی کتابیں پھاڑنے کی اجازت رکھنے والے چینی بچنے نے اپنے والدین کے ہوش اس وقت اڑا دیے جب اس نے اپنے خاندان کی زندگی بھر کی جمع پونجی بستر کے نیچے سے تلاش کر کے پرزے پرزے کردی-

دی نیوز ٹرائب کے مطابق چین کے صوبے ژیان میں اس 4 سالہ بچے کو اس کی 28 سالہ ماں لیوفان اپنے کمرے میں چھوڑ کر باورچی خانے میں کام کرنے چلی گئی تھی-
 

image


بس پھر کیا تھا کہ کھیل کود میں مگن بچے نے بستر کے نیچے سے ایک ڈبے کے اندر چھپا خزانہ ڈھونڈ نکالا جو 3 ہزار پاؤنڈز کے لگ بھگ تھا اور پھر ان نوٹوں کو پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا-

جب والدین کمرے میں واپس آئے تو جگہ جگہ بکھرے نوٹوں کے ٹکڑے دیکھ کر ان کے تو دل ہی بیٹھ گئے-

لیوفان کا کہنا تھا کہ “ میں نے کاغذ پھٹنے کی آواز تو سنی مگر میں نے سوچا کہ میرا بیٹا کتابیں پھاڑنے کا شوق پورا کر رہا ہوگا مگر اس نے تو ہماری زندگی بھر کی جمع پونجی ہی تباہ کر کے رکھ دی-
 

image

اب ان کی خوش قسمتی اس وقت جاگی جب ایک بینک نے ان پر رحم کھاتے ہوئے پھٹے ہوئے نوٹ لے کر ان کی جگہ نئے دینے کا وعدہ کرلیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Toddlers can be an unpredictable breed… they love the sound of ripping paper. Whilst generally that only affects the newspaper, or the odd important piece of paper, one family in China were in for a shock when their toddler found their entire life savings hidden under the bed and decided to rip it all up!