پاکستان میں پہلی بار رنگا رنگ ڈولفن شو

گزشتہ روز کراچی میں واقع میری ٹائم میوزیم میں موج مستی سے بھرپور ڈولفن شو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر ڈولفن سے لمبی مگر ڈولفن کی ہی ایک نسل بلوگا وہیل نے اپنے شاندار کرتب دکھا کر اس رنگارنگ تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا-
 

image


ڈولفن شو میں شرکت کے لئے یہ خوبصورت لمبی اور سفید وہیل پہلی بار روس سے لائی گئی ہے۔ 12فٹ لمبی اور 1 ٹن وزنی اس وہیل کی غذا میں مچھلیاں شامل ہیں، اسٹیفن نامی اس 10 سالہ وہیل کو مخصوص پول میں رکھا گیا ہے اور انٹرنیشل طرز کا یہ پول 66 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا ہے جبکہ اس پول کی گہرائی 15 فٹ ہے-

زبردست کرتب دکھاتی ڈولفنز اپنے ٹرینر کے اشاروں کو خوب سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کی دو سال تک خوب تربیت کی گئی ہے- بات ہو جمپنگ یا ڈائیو لگانے کی۔ یا پھر فٹ بال سے کھیلنے کی، بس ٹرینر کا ایک اشارہ ان کے لیے کافی ہے۔ آوازیں نکال کر یہ بتاتی ہیں کہ اب انہیں بھوک لگی ہے-
 

image

اس کے علاوہ رشیا سے ہی لائی گئی سی لائن اور بوٹل نوز ڈولفن کی عمریں بالترتیب 8 اور 11 سال ہیں- اس رنگ برنگے ڈولفن شو میں سی لائن نے بھی اپنے کئی خوبصورت کرتب دکھا کر آنے والے مہمانوں کو محظوظ کیا-

میڈیا آئی ڈی ( Media Idee ) کی بھرپور کوششوں سے کراچی کی عوام کو ایک معیاری تفریح کا موقع میسر آیا ہے اور یقیناً اس شو کو کراچی کی عوام کی طرف سے بھرپور پزیرائی ملے گی٬ جبکہ ایم آئی ڈیجیٹل ( MI Digital ) ڈولفن شو کی اشتہاری ڈیجیٹل ایجنسی ہے-
 

image

انتظامیہ کے مطابق ڈولفن کا یہ شو برصغیر میں پہلی بار منعقد گیا ہے۔وہیل کی اٹکھلیاں اور موج مستیاں دیکھنے کے قابل ہیں، اور جلد ہی یہ ڈولفن شو عوام بھی دیکھ سکیں گے-

بچوں کے لیے ڈولفن شو کا ٹکٹ 350 روپے جبکہ بڑوں کے لیے 550 روپے حاصل کیا جاسکے گا اور کراچی میں یہ شو دو ماہ تک جاری رہے گا٬ جس کے بعد اس شو کا انعقاد لاہور اور اسلام آباد میں کیا جائے گا-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

A maritime museum in Pakistan's most populous city, Karachi, is housing an unlikely trio for a whale and sea lion show that begins this week and owes its existence to the growing role of Russia in the international marine-mammal trade.