حد کر دی آپ نے

پاکستانی ٹیم کی اس خراب کارکردگی کی وجہ ہماری اپنی کمزوری ہے، کیوں کہ جب پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر آئی تھی تو ہم لوگوں نے جوش میں آ کر ان پر پیسوں کی بارش کر دی جیسے حرام کے ہوں۔
ہم نے یہ بھی نہ سوچا کہ ہم ان لوگوں کا دماغ خراب کر رہے ہیں۔ انسان کی عادت ہے کہ جب دولت سے جیب بھری ہو تو کام چور ہو جاتا ہے۔

ہماری اس ٹیم کو کم از کم فائٹ تو کرنی ہی چاہیے تھی۔ ہار جیت تو مقدر کی بات ہوتی ہے۔ پاکستانی ٹیم کو بنگہ دیشی ٹیم سے سبق سیکھنا چاہیے۔

پہلا ٹسٹ میچ ہارا تو دل کو یہ کہہ کر تسلی دی کہ خیر ہے کوئی بات نہیں اگلے ٹسیٹ میں جیت جائیں گے۔ لیکن پاکستانی ٹیم میں کوئی میچ جیتنے کی دلچسپی ہی نہیں رہی۔

ٹیسٹ تو ٹیسٹ ون ڈے میں بھی وہی حال ہے۔

اب کس کو مورد الزام ٹہرائیں کوچ کو یا ٹیم کو؟ اس ٹیم کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے ان میں اتحاد کی کمی ہو۔ بلکہ یوں کہیں تو غلط نہ ہوگا کہ پاکستانی ٹیم سیاست میں پڑ گئی ہے۔

عوام بیچارے مایوسی سے ٹیم کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

چیمپئین ٹرافی قریب سے قریب آتی جارہی ہے اور ہماری ٹیم کی یہ پرفارمنس۔

عوام مایوس نہ ہوں تو کیا کریں۔

یونس خان صاحب یہ لمحہ فکریہ ہے۔ کچھ سوچیں اس بارے میں۔ صرف بیانات سے بات نہیں بنے گی۔ آپ تو دوسرے عمران خان بننے جا رہے تھے۔

سری لنکا ٹیم سے اس طرح ہارنا پاکستان اس وقت کیسے افورڈ کر سکتا ہے جب کہ چیمپئین ٹرافی سر پر ہو۔ ہار ہار صرف ہار۔

حد کر دی آپ نے بھی۔
khalid hashmi
About the Author: khalid hashmi Read More Articles by khalid hashmi: 2 Articles with 1684 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.