گیند لگنے سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا

پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر سکھر میں کرکٹ میچ کے دوران گیند لگنے سے جواں سال بیٹسمین جان کی بازی ہار گیا۔

سما کی رپورٹ کے مطابق سکھر کے جناح اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران سپر اسٹار اور سندھ ینگ کرکٹ کلب کا میچ جاری تھا۔
 

image


سپر اسٹار کی جانب سے بیٹنگ کیلئے ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے ذوالفقار بھٹی کوئی رن بھی نہ بنانے پائے تھے کہ زندگی کی اننگ ختم ہوگئی۔

فاسٹ بالر اخلاق کی تیز گیند ان کے پیٹ پر لگ گئی، تکلیف کی شدت سے ذوالفقار بھٹی پچ پر گر گئے اور موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعے کے سوگ میں ضلعی انتظامیہ نے 3 دن کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

According to media reports ; A Young club cricketer from Sukkur Zulfikar Bhatti passed away at the moment while he was batting and a ball hit him in chest.