دنیا کی بااثر ترین مسلم شخصیات

دنیا کے صف اول کے تحقیقاتی ادارے رائل اسلام اسٹرٹیجک اسٹڈیز سینٹر نے 500 با اثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے-

دی نیوز ٹرائب کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں پاکستان کی جن نامور شخصیات کو شامل کیا گیا ہے ان میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن بھی شامل ہیں-
 

image


وزیراعظم میاں محمد نواز شریف٬ جنرل اشفاق کیان٬ ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر٬ مفتی تقی عثمانی٬ عبدالستار ایدھی٬ ڈاکٹر ادیب رضوی٬ عامر لیاقت حسین٬ علامہ طاہر القادری٬ مولانا فضل الرحمان٬ مولانا محمد الیاس قادری اور ملالہ یوسف زئی کے نام شامل ہیں-

بھارت سے مولانا محمود مدنی٬ ڈاکٹر ذاکر نائیک٬ علامہ ڈاکٹر قلب صادق٬ ڈاکٹر عبدالکلام٬ علامہ ضیاﺀ المصطفیٰ٬ عامر خان اور اے آر رحمان کو اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے-
 

image

فہرست میں عالمی سطح کی جن نامور مسلمان شخصیات کو جگہ دی گئی ہے ان میں خادمین حرمین شرفین شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز٬ شیخ عبدالرحمان السدیس٬ شیخ الشریم٬ متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النہیان٬ شیخ محمد بن یحییٰ الحسینی٬ عبداﷲ گل٬ طیب اردگان٬ آیت اﷲ سید علی خامنائی٬ آیت اﷲ سیستانی٬ مفتی اعظم شیخ احمد محمد الطیب٬ سید حسن نصر اﷲ٬ محمود عباس٬ علامہ یوسف القر ضاوی٬ سراج الدین حقانی٬ انجنئیر گلبدین حمکت یار٬ ملا عمر٬ حامد کرزئی٬ شیخ حسینہ واجد٬ ڈاکٹر محمد یونس٬ محمد مرسی اور ایمن الظواہری شامل ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

A top international research institution, the Royal Islamic Strategic Studies Centre, has recently included Dr Amir Liaquat Hussain in a list of 500 most influential Muslim personalities, which is a great honour.The said research organisation is a non-partisan entity affiliated with the international Islamic organisation, Royal All Albait Institute for Islamic Thought.