پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ رنز سے ہرا دیا

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو چھ رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

وائس آف امریکہ کے مطابق جمعے کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے تھے۔
 

image


جواباً جنوبی افریقہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا سکا۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ سعید اجمل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ 48 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ جے پی ڈومینی نے 47 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان کی اننگز کی خاص بات کپتان محمد حفیظ اور عمر اکمل کی شاندار پارٹنر شپ تھی جنہوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 102 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو ایک مشکل ہدف دینا ممکن بنایا۔

عمر اکمل 64 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ محمد حفیظ نے 63 رنز بنائے۔ ڈیل اسٹین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بدھ کو ہونے والا سیریز کا پہلا میچ بارش سے متاثر ہونے کے بعد جنوبی افریقہ نے 'ڈک ورتھ لوئس میتھڈ' کے تحت چار رنز سے جیت لیا تھا۔
 

image

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان رواں سال یہ تیسری سیریز ہے جس میں دو ٹی20 میچز کے بعد دونوں ٹیمیں اب تین ایک روزہ میچز کھیلیں گی۔

اس دورے سے قبل متحدہ عرب امارات کے نیوٹرل وینو پر کھیلی جانے والی دو میچوں کی ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

پاکستان اس دورے کے دوران پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی 1-4 سے ہار گیا تھا جب کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک-ایک سے برابر رہی تھی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Mohammad Hafeez and Umar Akmal went on a six-hitting spree before Shahid Afridi sealed a series-levelling victory for Pakistan in the second and final Twenty20 international against South Africa at Newlands on Friday.