برش کے بجائے آنکھ آلہ مصوری

دنیا میں اپنے فن کی بدولت شہرت حاصل کرنے کے خواہش مند تو بہت سے ہیں لیکن اصل فنکار وہی ہوتا ہے جو کچھ انوکھا کر کے لوگوں کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
 

image


جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 27سالہ لیناڈرو گریناٹو ( Leandro Granato) نامی آرٹسٹ کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پینٹنگ کے لئے برش کے بجائے اپنی آنکھوں کا استعمال کر کے فن مصوری کی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنا لی ہے۔

جی ہاں یہ ماہر فنکار واٹر پینٹ کو اپنے نتھنوں سے کھینچتے ہوئے آنکھوں تک لے جاتا ہے اور پھر ایسی مہارت سے اسے کینوس پر منتقل کر دیتا ہے کہ دیکھنے والے حیرت سے دنگ رہ جاتے ہیں۔
 

image

لیناڈرو کا دعویٰ ہے کہ وہ اس حیرت انگیز طریقے سے پینٹنگ کرنے والا دنیا کا واحد فنکار ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

An Argentinian painter is making a splash in the world of art by colouring with his eyes. Leandro Granato, 27, snorts up to a pint-and-a-half of watercolour and thanks to an unusual connection between his nose and eyes he is able to squirt the paint onto a canvas.