آئی فون 5 ایس کی ٹچ آئی ڈی کتنی محفوظ؟

ایک امریکی سینیٹر نے ایپل کمپنی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نئے آئی فائیو ایس میں فنگر پرنٹس کی ٹیکنالوجی نے پرائیویسی سے متعلق نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔

امریکی سینیٹ کی عدلیہ کی ذیلی کمیٹی برائے پرائیویسی، ٹیکنالوجی اور قانون کے چیئرمین سینیٹر ایل فرینکن نے ایپل کمپنی کے سربراہ ٹم کُک کو ایک خط کے ذریعے اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔
 

image


امریکی سینیٹر نے خط میں لکھا ہے کہ کسی بھی صارف کے انگوٹھے کے نشان چرا کر کمپیوٹر ہیکرز آپ کی شناخت کو ہمیشہ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایپل نے ایل فرینکن کے خط پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

امریکی سینیٹر اپیل سے متعدد سوالات کا جواب جاننا چاہتے ہیں۔

صارف کی انگلیوں کے نشان کا ڈیٹا مقامی طور پر موبائل فون کی چپ پر سٹور کیا جائے گا اور آیا یہ ڈیٹا کبھی چرایا تو نہیں جا سکے گا یا اسے کبھی ڈیجیٹل کیا جائے گا جس سے کمپیوٹر ہیکرز کوئی فائدہ اٹھا سکیں۔

آیا آئی فون فائیو ایس ٹچ آئی ڈی سسٹم سے متعلق کسی بھی معلومات کو ایپل کمپنی کو یا کسی تیسری پارٹی کو واپس منتقل کرتی ہے۔

ایپل کمپنی صارفین کے فنگر پرنٹس کو کس طرح محفوظ رکھے گی۔

ان گنگر پرنٹس کی قانونی حیثیت کیا ہے۔
 

image

امریکی سینیٹر نے اپیل سے کہا ہے کہ وہ ان کے خط میں پوچھے جانے والے سوالات کا ایک ماہ کے اندر جواب دیں۔

دوسری جانب ہیکرز آئی فون فائیو ایس کی ٹچ آئی ڈی ٹیکنالوجی کو ہیک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

نک ڈی پیٹریلو اور رابرٹ گراہم نے ایک ویب سائٹ istouchidhackedyet.com بنائی ہے جس پر اس شخص کو دس ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے جو کسی گلاس سے اٹھائے ہوئے فنگر پرنٹس سے ٹیکنالوجی کو سب سے پہلے ہیک کرے گا اور بغیر کسی مشکل کے کئی بار ہیک کر سکے۔

خیال رہے کہ امریکی موبائل کمپنی ایپل کے نئے فون آئی فائیو کے ہوم بٹن میں ایک سٹین لیس سٹیل کا چھلا ہے جو دکھائی بھی نہیں دیتا۔

ایپل نے اپنے نئے فون میں انگلیوں کے نشان کا سنسر نصب کیا ہے اور یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جو ہو سکتا ہے کہ پاس ورڈ کے زمانے کو خیر باد کہنے میں اہم قدم ہو۔

آئی فائیو میں ٹچ آئی ڈی سہولت کے باعث اس کا صارف اپنی انگلی کے نشانات کی مدد سے فون کا لاک ختم کرسکے گا اور اس کو مشکل پاس ورڈ یاد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A senior US senator believes the fingerprint recognition technology featured in Apple's new iPhone 5S raises "substantial privacy questions". Senator Al Franken, chairman of the influential Senate Judiciary Subcommittee on Privacy, Technology and the Law, has written to Apple boss Tim Cook explaining his security concerns.