برطانوی یونیورسٹیوں کے مفت آن لائن ڈگری کورسز

برطانیہ کی ٹاپ یونیورسٹیاں رواں ہفتے سے ایک انقلابی یو ٹیوب طرز کے تعلیمی مرکز کے ذریعے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو مفت ڈگری سطح کے کورسز کی پیشکش کر رہی ہیں۔

روزنامہ ’ٹائمز‘ کی خبر کے مطابق، رسل گروپ میں شامل تقریباً نصف ریسرچ یونیورسٹیوں نے مختصر دورانیے کے کورسسز ڈیزائن کر کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کئے ہیں، جہاں سائن اپ کرنے والا ہر شخص اِن کورسز تک رسائی حاصل کر سکے گا۔
 

image


برطانوی آن لائن پراجیکٹ اوپن یونیورسٹی اور صف اول کی برطانوی یونیورسٹیوں کی شراکت داری سے قائم کیا گیا ہے جسے'فیوچر لرن' کا نام دیا گیا ہے۔ اوپن یونیورسٹی کی اسکیم میں 24 یونیورسٹیاں حصہ لے رہی ہیں، جِن میں برمنگھم، باتھ، برسٹل، سینٹ اینڈریو، واروک، لیڈز، نوٹنگھم، کنگز کالج لندن اور ایکسٹر یونیورسٹی شامل ہیں جنھوں نے مفت ڈگری کورسز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے تیار کئے ہیں۔

بعض مبصرین کا خیال ہے کہ یہ رجحان روایتی یونیورسٹی کیمپس کو نقصان پہنچا سکتا ہے جہاں ڈگری سطح کے کورسز کی سالانہ فیس 9 ہزار پاؤنڈ یا 13 ہزار امریکی ڈالر وصول کی جاتی ہے۔

اوپن یونیورسٹی کے دور دراز سے تعلق رکھنے والے طالب علم ٹیبلیٹ، اسمارٹ فونز اور کمپیوٹر کے ذریعے کسی بھی کورس کے مٹیریل اور ہائی پروفائل ویڈیو لیکچر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اسی طرح، انٹرنیٹ ڈسکشن گروپ کو استعمال کرتے ہوئے طلبہ دانشمندانہ مباحثوں میں بھی حصہ لے سکیں گے، جبکہ، برٹش میوزیم اور برٹش لائبریری کے نادر نمونوں کو بھی براؤز کیا جاسکے گا۔

طالب علموں کے لیے کسی بھی ای کورس کے لیے باقاعدہ اندراج کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، انفرادی طور پر یونیورسٹی طالب علم کی تعلیمی قابلیت کو جانچنے کے بعد فیصلہ کرنے کا حق رکھتی ہے۔ شارٹ کورسز کا دورانیہ 5 سے 6 ہفتے اور 10 سے 12ہفتے کے اکیڈمک سیمسٹر تک ہوگا۔ کورس مکمل کرنے والے طالب علموں کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
 

image

اب تک فیوچر لرن کے سمپل پروگرام کے مفت کورسز ادب، بزنس، نفسیات، مارکیٹنگ اور سائنس میں 140 ملکوں کے طالب علم سائن اپ کر چکے ہیں۔

فیوچر لرن کے چیف ایگزیکٹیو سائمن نیلسن نے کہا کہ، 'یہ برطانوی یونیورسٹیوں کی طرف سے پیش کئے جانے والے پہلے مفت الیکٹرانک کورسز ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ پروگرام مقبولیت کی بلندیوں تک پہنچے گا۔ اگرچہ، ایسے کورسز کے اختتام پر طلبہ فوری ڈگری تو نہیں حاصل کر سکیں گے۔ لیکن، ممکن ہے کہ مستقبل میں ان کی تعلیمی ڈگری کے ساتھ شارٹ کورسز سے حاصل ہونے والا کریڈٹ بھی شامل کیا جائے ۔'

یاد رہے کہ امریکی آن لائن پراجیکٹ میں شامل دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیاں ہارورڈ اور اسٹین فورڈ وغیرہ میسو آن لائن کورسسز ( MOOCs ) کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کو مفت اعلٰی تعلیمی کورسسز تک رسائی فراہم کر رہے ہیں جسے دنیا بھر میں شاندار مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Learning is a process of acquiring knowledge and it’s a never ending procedure. It’s wrong if we put an end to our education after graduation or post graduation degree. To get success in your professional career or an academic career, you should be a lifelong learner. What we exactly need is a quality education.