مصر اور شام یکجہتی ملین مارچ

مصرمیں منتخب حکومت کی ڈکٹیٹرجنرل سیسی کے ہاتھوں معزولی کے بعد سے پوری دنیا میں احتجاج جاری ہے پاکستان میں بھی کافی عرصے سے احتجاج ہو رہا ہے اسی سلسلے میں جماعت اسلامی کراچی نے ۸ ستمبر کو ملین مارچ کا اعلان کیا تھا اس مارچ کی تشہیر کے لیے ایک ہفتہ پہلے سے ہی شہر میں پروگرام ہو رہے تھے شہر کے تمام اضلاع میں ریلیاں نکالی جا رہیں تھیں مساجد کے سامنے مظاہرے کیے جا رہے تھے شہر کی بڑی بڑی شاہراہوں پر صدر مرسی کے فوٹو کے ہورڈنگ لگائے تھے شہر میں مختلف مقامات پر احتجاجی کیمپ لگائے گئے تھے جن پر عوام کو گرمانے کے لیے اخوان المسلموں کے حق میں ترانے سنائے گئے ہینڈ بل تقسیم کئے گئے اس تشہیر کے بعد ۸ ستمبر کو ملین مارچ کا پروگرام قائد اعظم ؒ کے مزار سے تبت سنٹر کیا گیا جس میں بلاشبہ کراچی کے لاکھوں مرد خواتین بچوں بوڑھوں معذروں اوراقلیتی شہریوں نے شرکت کی مزار قائدؒ سے تبت سنٹر تک روڈ دونوں اطراف سے بھر گیا تھا ۔ریلی کے شرکاء نے قائد کے مزار کے سامنے نماز عصر ادا کر کے محمد حسین محنتی امیر جماعت اسلامی کراچی اور عبدلغفار عزیز انچارج امور خارجی جماعت اسلامی پاکستان اور امرائے زوئز کی قیادت میں مارچ نے چلنا شروع کیا راستے میں الجہاد الجہاد کے نعروں سے فضا گونج اُٹھی بہادر مسلم امت کے بزدل حکمرانوں کے خلاف نعرے لگائے گئے مسلم حکمرانوں کے پتلوں کو خواتین نے چوڑیاں پہناہیں ۔خواتین نے رابعہ کے چار انگلیوں والے نشان کے اسکارف اوڑھے تھے عوام نے ہاتھوں میں رابعہ کے نشان و الے کارڈ اُٹھائے ہوئے تھے راستے میں ڈکٹیٹر سیسی کا پتلہ جلایا گیا مرسی کی تصاویر ہاتھوں میں لیے ہوئے عوام جب تبت سنٹر پہنچے تو نعرہ تکبیر کے نعروں سے فضا گونچ اُٹھی۔ تبت سنٹر اور ہیڈ برج پر’’ امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں مصر و شام میں قتل عام بند کرو‘‘ کا سلوگن کا ایک بڑا بینر لگایا گیا تھا جب امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اجتماع گاہ میں پہنچے تو تکبیر کے نعروں سے ان کا استقبال کیا گیا نصراﷲ شجیع کے فلک شگاف نعروں۔ المدد․․․ المدد ۔ یا خدا․․․ یا خدا ۔ رہبرو رہنما․ ․ ․ مصطفےٰ مصطفےٰ۔ اخوانیوں سے، شامیوں سے، فلطینیوں سے، کشمیریوں سے، افغانیوں سے رشتہ کیا لاالا اﷲ۔ امریکیوں کا جو یارہے․ ․ ․ غدار ہے غدار ہے۔ پاکستان کا مطلب کیا․ ․ ․لَا اِلہَ اِ لّا اللّہ کے نعروں سے فضا گوج اُٹھی۔ متعدد قرادادیں، جس میں عافیہ صدیقی کی رہائی ،ڈرون حملوں کا خاتمہ، کراچی کو دہشت گردوں سے آذاد اور گورنر کی سبکدوشی ،مہنگائی کا خاتمہ اور بنگالیوں کے خلاف آپریشن ختم کرنے کی عوام سے منظوری کے لئے پیش کی گئی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قیم جماعت اسلامی کراچی نسیم صدیقی نے ادا کئے اسٹیج کے انتظامات اور سیکورٹی کی ذمہ داری ضلع جنوبی کی حدود میں پروگرام کی وجہ سے ہمیشہ کی طرح جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے ذمہ داروں نے ادا کی اسٹیج کے ایک طرف انتظامیہ اوردوسری طرف میڈیا اور سوشل میڈیا کے لئے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا درمیان میں الیکٹرونک میڈیا کی گاڑیوں کا راج تھا جس سے پروگرام کی لائف کوریج کی جا رہی تھی قریب ہی سڑک پراسلامی ملکوں کے لیڈروں غلام اعظم بنگلہ دیش،مرسی اور ایم بدیع اخوان مصر،خالد مشعل فلسطین،طیب ادرگان ترکی، سید علی گیلانی کشمیر، خنوشی تیونس اور منور حسن پاکستان کا ایک بڑا ہورڈنگ لگایا گیا تھا تلاوت قرآن پاک کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ تار تار ہے خون خون ہے اس ناحق خون میں امریکہ اور اس کے کارندے شریک ہیں افغانستان میں دس لاکھ مسلمانوں کو شہید کیا گیا کشمیر میں سوا لاکھ مسلمان تہ تیغ کئے گئے برما میں مسلمانوں کا خون بہایا گیا عراق میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا گیا پاکستان میں ڈرون حملے ہو رہے ہیں کراچی بھی امریکی ایجنٹ کے ہاتھ میں ہے پوری امت مسلمہ کو کشمکش میں ڈال دیا گیا ہے افغانستان میں امریکہ شکست کھا رہا ہے فلسطینی مسلمان بھی ڈٹے ہوئے ہیں بنگلہ دیش میں ۹۰سال اور عمر قید کی سزا کے باجود جماعت اسلامی کے قدم آگے بڑھ رہے ہیں مصر میں اخوان کی جد و جہد کی تاریخ ۷۵۔۸۰ سال سے عبارت ہے حسن البنا کو شہید کیا گیا عورتوں پر ظلم کیا گیا مگر اخوان صبر سے کام کرتے رہے اب بھی ڈکٹیٹر جنرل سیسی کے خلاف اخوان مردو خواتین ڈٹے ہوئے ہیں جمہوریت میں کامیابی اور دو دفعہ کے ریفرنڈم کے راستے آنے والے مرسی کی پارلیمنٹ اور دستور کو معطل کیا گیا مسجد میں نماز ،قرآن کی تلات کے دوران ۳۰۰ مصری عوام کو جلاڈدالا گیا اب تک ۵۰۰۰ ہزار شہید اور ۱۵۰۰۰ زخمی ہو چکے ہیں ان کے اجتماع پر گن شپ ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی او ر ٹینگ چڑھا دئیے گئے اخوانیوں نے نہتے ہو کراحتجاج کر کے اس ظلم کا مقابلہ کیا اور صحابیوںؓ کی قربانیوں کی یاد تازہ کر دی انشاء اﷲ مصری فوجیوں کو منہ کی کھانی پڑے گی اور اسلام کے پرستار کامیاب ہونگے جماعت نے ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم کے خلاف اظہار یکجہتی کیا عبدلغفار عزیز جماعت اسلامی پاکستان کے امورخارجہ کے انچارج نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں قائد اعظم کے مزار سے تبت سنٹر تک لاکھوں افراد کاٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھ کرکراچی کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں مصر سے آزادی فلسطین کا آغاز ہونا ہے مصر کے عوام نے آزاد رائے سے مرسی کو منتخب کیا تھا مرسی نے کہا تھا فلسطین اور غزہ ریڈ لائن ہے اسے پار نہ کرنا اسرائیل سے فلسطینی شرائط پر صلح کی دو ماہ ایک ہفتہ ہو گیا مصری منتخب حکومت کو ڈکٹیٹر سیسی نے ختم کیا رابعہ مسجدمیں لاکھوں لوگ افطاری میں مصروف تھے کہ ان پر حملہ کر دیا گیا مصر میں ۵۰۰۰ لوگ شہید کر دیا گیا ہے کرفیو لگا گیا مگر مصرکے لاکھوں بوڑھے نوجوان عورتیں بچے مصر کی سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور ڈکٹیٹر کے خلاف احتجاج کرتے ہیں مگر پاکستان کا میڈیاان کی کوریج نہیں کرتا مرسی شام کے ساتھ تھا شام میں بشار نے ڈھائی سال کے اندر سوالاکھ مسلمان مظاہرین کو شہید کر دیا میں عرب کے ملکوں سے درخواست کرتا ہوں ظالم اور مظلوم کے درمیان فرق کو محسوس کریں مصر اور شام میں جمہوریت کا ایٹم بم تیار ہو رہا ہے جو دوسرے ملکوں کو بھی جمہوریت آشنا کر دے گا قائد اعظمؒ کے مزار کے احاطے میں حسن البنا کا قائد اعظم ؒ کو تحفے میں دیا گیا قرآن موجود ہیں یہ مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے آخر میں سید منور حسن امیر جماعت اسلامی پاکستان نے انپے خطاب میں کہاجماعت اسلامی کراچی نے بروقت عوام کو اکھٹا کر کے اخوان کے ساتھ یکجہتی کاا ظہار کیاپوری اسلامی دنیا میں عرب بہار کا سا معاملہ ہے عرب بہار مصر میں ڈکٹیٹر شپ سے ختم نہیں ہو سکتی لوگوں کو جب اسلام سے بیزار کیا جاتا ہے تو پھر اسلام کی سربلندی کے لئے اسلام کی لہر اٹھی ہے اس لہر کو دبایا نہیں جا سکتا پاکستان میں انتخاب ہوئے ہیں باوجود دھاندلی کے ہم نے ان انتخابات کو مانا آئی جی آئی کے حوالے سے بڑے عرصے بعد پتلا چلا کہ دھاندلی ہوئی ہے مگر اس دفعہ جلد پتہ لگ گیا کہ دھاندلی ہوئی ہے لوگوں کو ہمیشہ دھوکہ دیاجاتا ہے منصوعی قیادت مسلط کی جاتی ہے نوازحکومت نے کہا تھا ہم اپنی شرائط پر آئی ایم ایف سے قرض لیں گے جن لوگوں نے یہ کہا تھا اور اُن کو معلوم تھا مہنگائی ہو گی الجزائر میں لوگ الیکشن سے اسلام آئے مگر انہیں فوج کے ذریعے دبا دیا گیا حماس الیکشن جیتے مگر تسلیم نہیں کیا گیا مصر میں بھی یہی ہوا ترکی کو سلام کرتا ہوں کہ جمہوریت کو بچانے کا انتظام کیا ہوا ہے عراق میں جھوٹ بول کر کاروائی گئی شام میں حملے کی تیاری ہو رہی ہے امریکہ مسلمانوں کا دوست نہیں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی دعا پر کاروائی ختم ہوئی۔
Mir Afsar Aman
About the Author: Mir Afsar Aman Read More Articles by Mir Afsar Aman: 1118 Articles with 957366 views born in hazro distt attoch punjab pakistan.. View More