آئی فون فائیو ایس اور فائیو سی متعارف

امریکی ٹیکنالوجی کے بڑے ادارے، ’ایپل‘ نے دو نئے’ آئی فونز‘ کی رونمائی کردی ہے، جِس کا مقصد اسمارٹ فون کی انتہائی مسابقت والی منڈی میں اپنا لوہا منوانے کی ایک تازہ ترین کوشش ہے۔ ا

ِن میں سے ایک ماڈل، ’آئی فون فائیو سی‘ پانچ دیدہ زیب سبز، نیلے، زرد، گلابی اور سفید رنگوں میں دستیاب ہے۔ ایسے صارفین جو دو برس کے وائرلیس کانٹریکٹ قبول کرنے پر رضامند ہوں گے، اُنھیں محض 99 ڈالر کی کم ترین قیمت ادا کرنی ہوگی۔
 

image


کمپنی نے اپنے دوسرے ماڈل، ’جدید ترین آئی فون فائیو ایس‘ کو اب تک بنائے گئے فونز میں اگلی نسل کا پسندیدہ ترین ماڈل قرار دیا ہے۔

ان سمارٹ فونز کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک تقریب کے دوران متعارف کروایا گیا۔

فائیو ایس میں انگلیوں کے نشانوں کی پہچان کے لیے سنسرز لگے ہیں جبکہ فائیو سی کا کور پلاسٹک ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔
 

image

آئی فون فائیو ایس میں انگلی کے نشان کی پہچان کے نظام کو فون کو کھولنے اور ایپل کے آن لائن سٹور سے خریداری کے وقت تصدیق کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ’فائیو ایس‘ کی بیٹری 10گھنٹے تک کے بات چیت کے لیے کارگر ہوگی-

ایک تجـزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس خوبی کی وجہ سے یہ سیٹ انڈرائڈ فونز کے مقابلے میں منفرد ہوگا۔

بغیر سم کے سولہ جی بی والے آئی فون فائیو ایس کی قیمت 549 برطانوی پاؤنڈ ہوگی جبکہ 64 جی بی والے کی قیمت 709 برطانوی پاؤنڈ ہوگی۔
 

image

بغیر سم والے سولہ جی بی کے آئی فون فائیو سی 469 پاؤنڈ میں دستیاب ہوگا۔

امریکہ، برطانیہ، چین، آسٹریلیا، کینیڈا اور دوسرے کچھ ممالک میں ان نئے آئی فونز کی فروخت ستمبر کے وسط میں شروع ہو جائے گی۔

دو سمارٹ فونز کو ایک ساتھ لانچ کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اپیل نے مارکیٹ میں نئے فون لانے کی حکمتِ عملی تبدیل کر دی ہے۔ اس سے پہلے ایپل نے کبھی دو مختلف قسم کے ہنڈ سیٹس کو مارکیٹ میں ایک ساتھ متعارف نہیں کروایا تھا۔

واضح رہے کہ آئی فون ایپل کمپنی کی آمدن کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

In what's been classed as a 'make or break' event for Apple, the tech firm has unveiled a cut-price handset called the iPhone 5C as well as a high-end model called iPhone 5S. The release of the iPhone 5C marks a step away from Apple's luxe image. Many believe the move is a desperate bid to poach Samsung buyers, as the Korean company and its plastic, cheaper handsets go from strength to strength.