دنیا کا خطرناک ترین انٹرویو

چلی میں دنیا کے خطرناک ترین انٹرویو کا انعقاد کیا گیا جس نے اُمیدواروں کے ہوش ہی اڑا دئیے۔

جیو نیوز کے مطابق اس انٹرویو میں کوئی مشکل سوالات تو نہیں کیے گئے لیکن جس کمرے میں یہ انٹر ویو ہو رہا تھا اس کا ماحول اتنا دہشت ناک تھا کہ امیدوار جان بچانے کی خاطر بھاگ کھڑے ہوئے۔
 

image


ایک ٹی وی بنانے والی نجی کمپنی نے اپنے نئے 82 انچ کے حامل ٹی وی سیٹ کو متعارف کروانے اور اس کی کارکردگی جانچنے کیلئے ایک آفس کی دیوار میں اس طرح فٹ کیا کہ جیسے کوئی حقیقی کھڑکی ہو-

جب کوئی امیدوار اس کمرے میں انٹرویو کیلئے اندر آتا تو فوراً اس اسکرین پر ایک آگ کا گولہ آسمان سے نمودار ہوتا اور سامنے بلند وبالا عمارتوں پر گر کر ہر طرف تباہی مچا دیتا۔

اس دوران امیدوار جب اس منظر کو دیکھتے تو اس ٹی وی کے عمدہ رزلٹ کی وجہ سے اسے یہ حقیقی منظر اور قدرتی آفت سمجھ کر خوف سے بھاگ جاتے۔
 

image

اس خطرناک انٹرویو اور مذاق کی بدولت نا صرف اس ٹی وی کی عمدہ کارکردگی کا پتہ چلا بلکہ امیدواروں کو حقیقت سے آگاہ کر کے معذرت بھی کی گئی۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Applicants for a job interview with LG Electronics in Chile had the scare of their lives when the company played a cruel prank on them that has been turned into an amusing TV advertisement. To promote just how life-like images appear on the company’s 82-inch ‘Ultra HD’ TV, LG created a fake office in which one of its screen was positioned to look like a window.