اولمپیاڈ 2013 : پاکستانی طلبا نے تین تمغے جیتے

پاکستانی طلبا نے 45 ویں بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ 2013 ء میں تین تمغے جیت کر دنیا میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے روس کے شہر ماسکو میں بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ 2013 ءمنعقد ہوئی جس میں شریک تین پاکستانی طلبہ نے کیمیکل تجربات میں بہترین کارکردگی دکھا کر کانسی کے تین تمغے اپنے نام کرلئے۔
 

image


ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو اس اولمپیاڈ میں شرکت کیلئے بھیجا گیا تھا، جس میں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے چار طلبہ پاکستانی ٹیم کا حصہ بنے، جِن میں سے تین طلبہ نے تمغے حاصل کئے جن میں محمد احمد خان زاہد اور محمد زین رضا نے تمغے جیتے پاکستانی ٹیم کے طلبہ کا تعلق فیصل آباد، اسلام آباد اور لاہور سے تھا۔ پاکستانی طلبا سمیت دنیا بھر کے 77 ممالک کے 290 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔

پاکستانی طلبہ کی ٹیم پچھلے 9 سالوں سے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں شریک ہوتی رہی ہے۔ اس سال پاکستانی طلبہ نے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان میں موجود نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں۔

بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ کی جانب سےسالانہ کیمیکل تجربات کے مقابلے منعقد کرائے جاتے ہیں، جن میں دنیا بھر کے ہائی اسکولوں کے طلبہ شرکت کرتے ہیں۔

پہلی بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ 1968 ء میں منعقد ہوئی تھی، اور سنہ 1971 ءسے بین الاقوامی سطح پر اس تقریب کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani students have yet again proved their mettle at the international level with their superlative performance at the 45th International Chemistry Olympiad 2013 (IChO2013), held in Moscow, Russia.