پاکستان: یوٹیوب کھلنے والی ہے

گستاخی رسالت پر مبنی مواد کو نہ ہٹانے کی وجہ سے پاکستان میں بند کی گئی معروف ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے تحت رواں ہفتہ بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔
 

image


اعلٰی حکومتی ذرائع سے منسوب اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوب سے بندش ہٹانے کا فیصلہ عید کے بعد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان جہاں تقریباً 4 کروڑ افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں وہاں گوگل کی ملکیتی ویب سائٹ یوٹیوب سب سے بڑا ویڈی وپورٹل مانی جاتی تھی۔

یوٹیوب پر پابندی اس وقت لگائی گئی تھی جب بین الاقوامی طور پر توہین رسالت کی غرض سے بنائی گئی ویڈیو کو یوٹیوب سے پالیسی کے خلاف مان کر ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔
 

image

اس واقعہ کے بعد پاکستان سمیت متعدد ممالک نے یوٹیوب کے خلاف تادیبی اقدامات کئے تھے۔

پاکستان میں ایک رائے یہ بھی پائی جاتی ہے کہ یوٹیوب کے ساتھ تنازعہ حل کرنے میں دلچسپی نہ لینے کی اہم وجہ سابقہ حکومت کو مخالفت سے بچانا بھی تھا۔دوسری صورت میں دیگر ممالک کی طرح یوٹیوب انتظامیہ سے معاہدہ کر کے اس مسئلہ کو حل کیا جاسکتا تھا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan Telecommunication Authority decides to restore the social networking website YouTube in Pakistan after Eid ul-fitr with the Appointment of new Chairman of PTA. According to highly reliable sources, the Ministry of Information Technology, Pakistan Telecommunication Authority YouTube Restore to open a Final Judgment.