مستقبل کی شاندار بلند و بالا عمارات - حصہ دوئم

دنیا بھر میں اس وقت بلند و بالا عمارات کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور یہ عمارات فن تعمیر کا ایک شاہکار ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی ہیں- چند ایسی ہی بلند و بالا اور شاندار عمارات کی تعمیر خلیجی ممالک میں بھی جاری ہے۔۔ یہ عمارتیں تعمیر سے قبل ہی دنیا بھر کے لئے دلکشی کا باعث ہیں۔ چند روز قبل ہماری ویب نے ان عمارات سے متعلق ایک آرٹیکل شائع کیا تھا جس میں زیر تعمیر عمارات کا ذکر کیا گیا تھا آج کا آرٹیکل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے٬ جس میں آپ مزید عمارات کے بارے میں پڑھیں گے-
 

ال یعقوب ٹاورز، دبئی
رہائشی اور ہوٹل کمپلیکس پر مشتمل ال یعقوب ٹاورز کی تعمیر اسی سال مکمل ہوگی۔ 1076 فٹ بلند اس عمارت میں 69 منزلیں ہوں گی۔

image


لامر ٹاور ،جدہ
1056فٹ بلند اور 70منزلہ اس عمارت کی تعمیر 2015 میں مکمل کر لی جائے گی۔ اس میں دفاتر اور رہائشی اپارٹمنٹس ہوں گے۔ یہ جدہ کی بلند ترین عمارت ہوگی۔

image


برج رافل، ریاض
ریاض میں تعمیر ہونے والی برج رافل سعودی عرب کی سب سے بلند رہائشی عمارت ہوگی۔ اس کی لمبائی 1010 فٹ ہوگی اور اس میں 70 فلورز ہوں گے۔ عمارت کی تعمیر 2014 میں مکمل ہوگی۔

image


کے اے ایف ڈی ورلڈ ٹریڈ سینٹر، ریاض
کنگ عبداللہ فنانشیل ڈسٹرکٹ میں بننے والی یہ عمارت 994 فٹ بلند ہوگی اور اس میں 67 فلورز ہوں گے۔ عمارت کی تعمیر 2014 میں مکمل ہوگی۔

image


دبئی پرل ٹاور
دبئی پرل ٹاور 2016 میں مکمل ہوگی اور اس میں 73منزلیں ہوں گی۔ 984 فٹ بلند عمارت میں رہائشی اپارٹمنٹس ہوں گے۔

image


این بی کے ٹاور، کویت سٹی
یہ عمارت نیشنل بینک آف کویت کا نیا ہیڈ کوارٹرز ہوگی۔ عمارت میں 70 فلورز ہوں گے اور اس کی لمبائی 984 فٹ ہوگی۔ عمارت 2016 میں مکمل ہوگی۔

image


ڈی ون ٹاور ،دبئی
ڈی ون یعنی ’دبئی نمبر1‘932 فٹ لمبی رہائشی اسکائی اسکریپر ہوگی اور یہ 2013 میں مکمل ہوگی۔ 80 فلورز پر مشتمل اس عمارت میں پرائیوٹ سینما ، انڈور پول، جمنازیم اور اسکائی رائز لاوٴنج بھی ہوں گے۔

image


سٹی آف لائٹس سی 1 ٹاور، ابوظہبی
926 فٹ لمبی 62 منزلہ عمارت میں دفاتر قائم کئے جائیں گے۔ یہ عمارت 2014 میں بن کر تیار ہوگی۔

image


الحکمہ ٹاور،دبئی
دبئی کی شیخ زید روڈ پر زیر تعمیر الحکمہ ٹاور 2014 میں مکمل ہوگی۔ اس میں 64 فلورز ہوں گے اور اسکی لمبائی 925 فٹ ہوگی۔

image


VIEW PICTURE GALLERY
 

Click Here For Part - 1
YOU MAY ALSO LIKE:

Buildings serve several needs of society – primarily as shelter from weather and as general living space, to provide privacy, to store belongings and to comfortably live and work. This time GCC's 20 tallest towers are under construction.