دنیا کی سب سے منفرد اور انتہائی متاثر کن چئیر لفٹس

چیئر لفٹ میں بیٹھنا ایک بہت ہی پرلطف اور سنسنی خیز تجربہ ہوتا ہے۔ اور اگر بات کی جائے ان کی انفرادیت کی تو دنیا میں ایسی بہت سی منفرد اور خطرناک جگہوں پر یہ چیئرلفٹ نصب ہیں کہ ایک طرف تو ان میں بیٹھ کر آپ بہت ہی خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور ساتھ ہی اس سفر میں موجود خطرے سے ایک سنسنی سی آپ کے جسم میں دوڑتی ہوئی محسوس ہوگی۔
 

Mt. Hood "SkiWay" (Oregon, US)
یہ منفرد چئیر لفٹ امریکی ریاست Oregon میں واقع پہاڑی Mt. Hood پر استعمال کی گئی- اس انوکھی چئیر لفٹ کو گورنمنٹ کیمپ سے Timberline Lodge کے درمیان چلایا گیا- 1956 میں چلنے والی یہ چئیر لفٹ اس وقت کی سب سے لمبی چئیر لفٹ تھی- اور اس کی تخلیق کے لیے شہر کی قدیم بسوں کا استعمال کیا گیا-

image


Mount Hua's Cable Car (China)
خوفناک مناظر میں گھری یہ چئیر لفٹ چین کے صوبے Shaanxi کے Mount Hua پہاڑ پر واقع ہے- یہ پہاڑ دنیا کے سب اونچے 5 پہاڑوں میں سے ایک ہے- 1997 میٹر اونچے اس پہاڑ پر سے گزرتے ہوئے ایسے خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں انسان کی سانسیں تھم سی جاتی ہیں- یہاں آنے والے سیاحوں کا واسطہ ایک منفرد تجربے سے پڑتا ہے-

image


Skyway (Disneyland, US)
یہ چئیر لفٹ ڈزنی لینڈ میں واقع ہے اور یہاں آنے والے زیادہ تر سیاحوں کے لیے یہ ایک پرکشش سواری بھی ہے- اس چئیر لفٹ کی تخلیق 1956 میں کی گئی جبکہ اس وقت بھی پورے ملک کے پارکوں میں متعدد سواریاں موجود تھیں- اور اس چئیر لفٹ کو امریکہ کی پہلی چئیر لفٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- درحقیقت یہ چئیر لفٹ Matterhorn پہاڑ کے سامنے تخلیق کی گئی تھی-

image


The Cabrio (Switzerland)
یہ کیبل کار زمین سے 1900 میٹر کی بلندی پر واقع ہے جو کہ سوئس چوٹیوں سے گزرتی ہے- اس کو صرف دیکھ کر ہی دل میں خوف کا احساس ہوتا ہے خاص طور پر ان لوگوں کے جو بلندی سے گبھراتے ہیں- اس چئیر لفٹ کا آغاز Kalti سے ہوتا ہے جو کہ سطح سمندر 711 میٹر بلند مقام ہے- اس کیبل کار میں ایک وقت 60 افراد سواری کر سکتے ہیں-

image


Kharkiv Lift (Ukraine)
یوکرائن میں واقع Kharkiv لفٹ کا آغاز 1971 میں ہوا- یہ چئیر لفٹ کلچر سنٹر پارک سے Paul's district field کے درمیان چلتی ہے- چند روایات کے مطابق اس چئیر لفٹ کا استعمال خاص طور پر طالبعلم کیا کرتے تھے کیونکہ یہ ایک غیر معمولی اور دلچسپ طریقہ ہی نہیں تھا بلکہ نقل و حمل کا ایک سستا ترین ذریعہ بھی تھا- اس چئیر لفٹ کی بلندی 26 میٹر ہے جبکہ اس کے رستے کی لمبائی 1385 میٹر ہے-

image


Emirates Air Line (London, England)
یہ یقینی طور پر موسم گرما میں ہونے والے کھیلوں کے دوران دارالحکومت میں بڑھنے والے پبلک ٹرانسپورٹ کے رش سے بچنے کا ایک مؤثر زریعہ ہے- لندن میں واقع اس کیبل کار کا آغاز باضابطہ طور پر جون 2012 میں کیا گیا- یہ کیبل کار دریائے ٹیمز کے اوپر سے گزرتی ہے- اس کیبل کار کے سب سے پہلے مسافر لندن کے مئیر تھے- اس کیبل کار کو دبئی کی امارات ائیر لائن نے اسپانسر کیا ہے جبکہ اس چئیر لفٹ سے سفر کے دوران شہر کے کئی شاندار مناطر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں-

image


Merida, world's highest Cable Car (Venezuela)
وینزویلا میں بنائی گئی یہ دنیا کی بلندی ترین اور طویل ترین چئیر لفٹ ہے- یہ چئیر لفٹ اپنا سفر ایک گھنٹے میں مکمل کرتی ہے جبکہ اس کی اونچائی 10250 فٹ یعنی 3125 میٹر ہے- یہ اپنے سفر کے دوران چار مختلف اسٹیشن پر اسٹاپ بھی کرتی ہے- یہ چئیر لفٹ Andes میں واقع Pico Espejo پہاڑ پر بنائی گئی ہے-

image


Bondinho (Rio de Janeiro, Brazil)
یہ چئیر لفٹ برازیل کے علاقے Rio de Janeiro میں موجود Sugarloaf پہاڑ پر بنائی گئی ہے- یہ پہاڑ Guanabara ساحل کے عین سامنے واقع ہے- یہ چئیر لفٹ بندر گاہ سے 396 میٹر ( 1299 فٹ ) بلندی پر تخلیق کی گئی ہے- اس کیبل کے اردگرد کی دیواریں شیشے کی ہیں جبکہ اس میں ایک وقت میں 65 مسافر سوار ہوسکتے ہیں-

image

Patriata Chair Lifts (Pakistan)
پتریاٹہ جسے نیا مری بھی کہا جاتا ہے شمالی پنجاب، پاکستان میں ایک پہاڑی ہے۔ یہ مری کے 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اس علاقے کا سب سے بلند ترین نقطہ سطح سمندر سے 6790 فٹ (2070 میٹر) ہے۔ یہ علاقہ اپنی قدرتی خوبصورتی٬ کیبل کار سروس اور چئیر لفٹ کی وجہ سے سیاحوں میں بہت مقبول ہے- پتریاٹہ میں نصب چئیر لفٹ کے ذریعے سے سفر کے دوران لاتعداد خوبصورت اور پرکشش مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں-

image

VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

A gondola lift, also called a cable car, is a type of aerial lift which is supported and propelled by cables from above. From a ski bus to a breathtaking air ride over the Alpes, meet some of the coolest cable cars around the world.