پاکستان: پینسلوں سے بنا دنیا کا سب سے بلند ٹاور

پینسل صرف لکھنے یا رنگ بھرنے کے کام نہیں آتی بلکہ اس سے تو کوئی منفرد عالمی رکارڈ بھی بنایا جاسکتا ہے۔ اب تک پینسلوں کو لکھنے اور رنگ بھرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا لیکن کراچی کے بلال آصف سے ان کو استعمال کیا عالمی ریکارڈ بنانے کے لئے۔
 

image


جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق رنگ برنگی پینسلوں کی مدد سے وہ مختلف قسم کی جیولری بنانے کا ہنر پہلے ہی متعارف کروا چکے تھے لیکن اس بار بلال نے ٹھانی کہ وہ ان پینسلوں کی مدد سے بنائیں گے ایک ایسا منفرد ٹاور جس کو بنا کر وہ ریکارڈ قائم کر سکیں۔

جس محنت ، لگن اور مہارت سے بلال نے پنسلز سے یہ ٹاور بنایا اسے دیکھنے والے داد دئیے بنا نہ رہ سکے۔
 

image

کئی گھنٹوں کی محنت کہ بعد ساڑھے 12ہزار سے زائد پینسلوں کی مدد سے تیار 9 فٹ 7 انچ بلند یہ ٹاور ایک عالمی رکارڈ ہے جس میں لوگوں اور بچوں نے خاص دلچسپی لی ہے۔ اس موقع پر بلال کا بھی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔

ملک کا یہ ہونہارسپوت اپنے اس کارنامے سے ملک کا مثبت امیج بین الاقوامی سطح پر دکھانا چاہتا ہے۔ ارادے جواں ہوں اور عزم پختہ تو کوئی بھی ہدف ناقابل تسخیر نہیں ہوتا۔ بلال نے پینسل کی مدد سے یہ منفرد ٹاور بنا کر پاکستان کے لئے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani Boy named Bilal Asif breaks world record of 'Tallest Pencil Tower' in Karachi Expo Centre. Previously the world was of 9.6 feet; however Bilal's tower is 9.8 feet.