نوجوان نے تیار کرلی آبدوز

ایک امریکی نوجوان نے چھوٹی سی آبدوز تیار کرلی جس میں صرف ایک شخص ہی سفر کرسکتا ہے۔

دی نیوز ٹرائب کے مطابق نیو جرسی کے رہائشی 18 سالہ جسٹن بیکر مین 2 سال کی عمر سے ہی چیزیں ایجاد کرنے میں مصروف ہے اور اب اس نے 9 فٹ لمبی اور 1300 پونڈز وزنی آبدوز تیار کرلی ہے جو زیر آب 30 فٹ تک جاسکتی ہے۔
 

image


جسٹن نے اپنی یہ انوکھی آبدوز نکاسی آب کے لئے استعمال ہونے والے پائپس میں استعمال ہونے والے پلاسٹک سے تیار کی ہے۔

ہائی اسکول میں زیر تعلیم جسٹن نے اس آبدوز کو 6 ماہ اور 2 ہزار ڈالرز کی لاگت سے تیار کیا ہے اور اس میں بیشتر سامان ری سائیکل شدہ ہے، جیسے اس کی موٹر فشنگ بوٹ سے لیکر لگائی گئی ہے۔
 

image

اسی طرح اس میں تحفظ کے متعدد فیچرز انڈر واٹر کرافٹ، سانس لینے کی جگہ اور دیگر ڈیوائسز بھی موجود ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Justin Beckerman, 18, a junior at Mendham High School, checks out his control panel on his one-man submarine, which he spent six months designing and five months building at Lake Hopatcong.