دریا کے وسط میں چٹان پر ٹکا انوکھا گھر

کیا آپ کو پڑوسیوں کا ساتھ بالکل پسند نہیں؟ اگر ایسا ہے تو اب کوئی مسئلہ نہیں یہ گھر آپ جیسے افراد کے لئے تو ہی تیار ہوا ہے۔

جی ہاں سربیا کے ایک دریا کے بالکل وسط میں ایک چٹان پر ٹکا یہ انوکھا گھر مہم جوئی کا شوق پورا کرنے کے لئے بہترین ہے۔
 

image


اور اگر آپ اس کو دیکھ کر خوفزدہ ہیں تو پریشان نہ ہوں یہ تو 1968ء سے ایسے ہی صحیح سلامت دریا کے درمیان کھڑا ہے۔

سربیا کے قصبے بجینا باستا میں دریائے ڈرینا میں کھڑا یہ گھر ایک کمرے پر مشتمل ہے اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔
 

image

بس یہاں تک پہنچنا ایک مشکل کام ضرور ہے کیونکہ کشتی کے بغیر وہاں تک پہنچا نہیں جاسکتا البتہ کوئی تیرنے کی ہمت کرے تو وہ بھی وہاں تک پہنچ سکتا ہے۔

یہ گھر 1968ء میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے تعمیر کیا تھا اور ان کا خیال تھا کہ یہ پناہ گاہ کیلئے مناسب ترین مقام ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

In 1968 a group of youngsters went swimming in the Drina River in Serbia. They wanted a place to rest, found a rock in the center of the river and placed some boards. Eventually this grew into a tiny house which has weathered the storms for 45 years. The tiny, one room home has stood the test of time, against winds, water and weather.