مسلم لیگ(ن) کا شیر مارا گیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی انتخابی مہم میں لوگوں کی توجہ کاخاص مرکز بننے والا بے چارہ سفید شیر مارا گیا۔

پاکستانی میڈیا گروپ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ نون کی ریلیوں اور جلسوں میں سفید شیر کو انتخابی نشان کے طور پر لایا جاتا تھا جہاں لوگ دور دور سے اس شیر کو دیکھنے کے لیے ریلیوں میں شرکت کرتے تھے۔
 

image


گزشتہ روز دن بھر ریلیوں میں شرکت کے باعث یہ ٹائیگر بے ہوش ہوگیا تھا جسے طبی امداد کے لیے یونیورسٹی آف اینیمل سائنسز پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹرز کی بھرپور کوشش کے باوجود شیر بے چارہ جان کی بازی ہار گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق شیر روشنی اور شور سے گھبراتے ہیں اور نواز لیگ کے انتخابی شیر کی موت کی وجہ بھی شور، روشنی اور دن بھر کی تھکان سے ہوئی ہے۔

سفید شیر کی ہلاکت پر ڈبلیو ڈبلیو ایف اور سماجی کارکن فریال گوہر نےجانوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فریال گوہر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں کل رٹ دائر کی جائے گی۔


( لیکن بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ شیرنی تاحال زندہ ہے اور اچھی خاصی صحت مند ہے )
 

Click Here For Complete News

YOU MAY ALSO LIKE:

Ever since the start of election season, live tigers and lions are a constant feature at Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) political rallies. The party chief’s daughter, Maryam Nawaz, in particular enjoyed bringing the white tiger to her rallies because of the attention it attracted. But the show stopper tiger is no more .