نہیں ہے نکمی کوئی چیز زمانے میں - حصہ دوئم

کچن میں استعمال ہونے والی اکثر اشیاء ایک بار استعمال ہونے کے بعد معمولی اور بے ضرر معمولی اور بےکار دکھائی دیتی ہیں لیکن آپ انہیں پھینکنے کے بجائے بہت ہی خاص مقاصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں.زیرِ نظر مضمون میں ہم نے چند مفید تجاویز دیں ہیں جن کی مدد سے آپ کھانے پینے کی بہت سی اشیاء کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
 

چاولوں کا دہرا استعمال
اگر چاول کئی ماہ سے الماری میں رکھے ہوئے ہوں تو انھیں استعمال کرنے سے پہلے یہ سوچیں کہ آپ کا کوئی الیکٹرانک آلہ ایسا تو نہیں جس میں ہمیشہ نمی رہتی ہو ۔آپ ان چاولوں کو اسے خشک کرنے کے لیے استعمال کرسکتی ہیں ۔آپ کو کرنا صرف یہ ہے ایک برتن میں خشک چاول ڈال کر اس نم آلے کو 24 گھنٹوں کے لیے اس میں رکھیں وہ خشک ہوجائے گا۔

image


اسفنج کو بیکٹیریا سے پاک کریں
اسفنج تھوڑے ہی دن بعد ناقابلِ استعمال ہو جاتا ہے ۔لیکن اگر اسے دو منٹ کے لیے مائیکروویو میں رکھ دیا جائے تو اس میں پیدا ہونے والے 99 فی صد جراثیم کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔اور یہ بالکل نئے اسفنج کی طرح بن جاتا ہے آپ کو ایسا ہی محسوس ہو گا جیسے آپ ایک نئے اسفنج کو پہلی بار استعمال کر رہے ہیں۔

image


اجوائن کے پتوں( سلاد)کی دیکھ بھال
اجوائن کے پتے (کیلری) سلاد کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں اور یہ اسی صورت میں قابلِ استعمال ہوتے ہیں جب تک کہ یہ خستہ رہیں جیسے ہی یہ نرم پڑنا شروع ہوتے ہیں تو یہ کچرے کی ٹوکری کی نذر ہو جاتے ہیں۔اب اس کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ آپ ان پتّوں کو ایک برتن میں ٹھنڈا پانی لے کر اُس میں رکھیں ۔اور اس میں خام آلو کے چند ٹکڑے ڈال دیں ۔ اسے پانی میں بھگونے کے ایک گھنٹے کے بعد ان پتّوں میں آپ کی ضرورت کے مطابق خستہ پن آجائے گا۔اگریہ سلاد براؤن ہونا شروع ہوجائے تو آپ اس کا رنگ تبدیل ہونے سے پہلے ہی اس سے بچاؤ کا سدِباب کرلیں ۔ان پتوں کو فریز کرنے سے پہلے 30 منٹ تک ایک چوتھائی کپ ٹھنڈے پانی اور ایک چمچ لیموں کے رس میں بھگو دیں۔ اس طرح بھی یہ سلاد بالکل تازہ محسوس ہوگا۔

image


ایک لیموں سے بار بار فائدہ اٹھائیں
جب ہم کوئی ڈش بناتے ہیں تو اس میں عموماً لیموں کے چند قطرے ہی استعمال ہوتے ہیں۔اس لیے اس کو کاٹ کر نچوڑنے کے بجائے ایک ٹوتھ پک لے کر لیموں میں ایک سوراخ کریں اور اس میں سے اپنی ضرورت کے مطابق رس کشید کرلیں۔رس نکالنے کے بعد اس سوراخ کو ٹیپ کی مدد سے بند کر دیں اور لیموں کو فریج میں رکھ دیں اس طرح آپ وہ لیموں دوبارہ بھی استعمال کر سکیں گی۔

image


انڈوں کو تادیر قابلِ استعمال بنانا
انڈوں کو فریج میں سٹور کرنے سے پہلے اگر پیپر کو خوردنی تیل میں ڈبو کر انڈوں کے خول پر رگڑا جائے تو انڈوں کو لمبے عرصے تک فریش رکھا جاسکتا ہے۔تیل کی مدد سے انڈے تین سے چار ہفتے سے زائد وقت کے لیے تازہ رہ سکتے ہیں۔

image


بچے ہوئے آلو
اگر آپ نے سلاد یا کسی اور مقصد کے لیے کافی آلو چھیل لیے ہیں تو انہیں بیکار سمجھ کر ضائع مت کریں۔بلکہ اسے ایک برتن میں ڈال کر اس میں اتنا ٹھنڈا پانی ڈالیں جس میں سارے آلو اچھی طرح ڈوب جائیں پھر اس میں سرکے کے چند قطرے شامل کردیں۔اب اسے تین سے چار دن تک فریج میں رکھنے کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے۔

image


بند گوبھی براؤن پیپر میں لپیٹ کر رکھیں
آپ بند گوبھی کو لمبے عرصے تک استعمال کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ اسے پلاسٹک کی تھیلی میں رکھنے کے بجائے براؤن کاغذ کی تھیلی میں رکھ کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔تھوڑی سی ہوا بند گوبھی کو تازہ رکھتی ہے لیکن اس کے لیے کبھی بھی اس کے اوپری پتے ضائع نہ کریں بے شک وہ دیکھنے میں خوبصورت نہیں لگتے لیکن وہ اندرونی پتوں کو خستہ اور تازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

image

آخری حل کھاد بنالیں
جب آپ کو کسی بھی کھانے کی چیز کو محفوظ کرنے کا کوئی حل نہ سمجھ میں آئے تو یہ بات نہ بھولیں کہ گلے سڑے پھل اور بچی ہوئی سبزیاں بہترین کھاد کا کام دیتے ہیں اور آپ کے گارڈن کی زرخیزی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔اگر آپ انہیں پھینکنا ہی چاہتے ہیں تو اس کا بھی اچھا استعمال کر لیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Household tips and tricks are the result of our elder's life experience and these tips are found very effective. Article tells some useful and easy household tips for the readers which can make your life easier and better.