جماعت اسلامی کا کراچی میں بائیکاٹ کا اعلان

جماعت اسلامی نے کراچی میں تمام حلقوں سے دست برداری کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے بائیکاٹ کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما محمد حسین محنتی نے امیر جماعت اسلامی اور این اے 250 سے جماعت اسلامی کے امیدوار نعمت اللہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کے تمام حلقوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
 

image

اس موقع پر منور حسن کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کے تمام حلقوں سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں، کراچی کے تمام حلقوں میں دھاندلی ہورہی ہے۔ اسلحہ کے زور پر خواتین سمیت تمام ووٹرز کو یرغمال بنایا جارہا ہے۔ جمہوری لوگ ہيں جمہوريت چلتی رہنی چاہيے۔

محمد حسین محنتی نے اس موقع پر آئندہ کے لائحہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج شام 5بجے اليکشن کميشن کے سامنے دھرنا ديا جائے گا۔ 13 مئی کو جماعت اسلامی پورے ملک میں ہڑتال کرے گی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

In an emergency press conference called Saturday, the Jamaat-i-Islami announced that it was boycotting elections in protest against what they called the threatening and scaring of voters in several constituencies of Karachi and Hyderabad.