کراچی میں 300 مائیکرون سے کم وزنی تھیلیوں پر پابندی

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی نے ڈسٹرکٹ کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ شہر کے تمام علاقوں میں پولی تھین بیگ کی تیاری، فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کریں گے۔

حکومت سندھ کے محکمہٴ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی حدود میں فوری طور پر 300 مائیکرون وزن سے کم پولی تھین بیگ کی تیاری ، فروخت اور استعمال کے نتیجے میں کراچی میں سیوریج لائنیں چوک ہونے اور کھلے نالوں اور برساتی پانی کی نکاسی کے راستوں پر تھیلیاں اور دیگر گندگی جمع ہونے سے گندے پانی کی نکاسی اور ماحول کیلئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں
 
جس سے شہریوں کی صحت اور جانوں کو خطرہ ہے لہٰذا 300 مائیکرون سے کم وزنی پولی تھین بیگ کی تیاری، فروخت اور استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے کراچی کے تمام تھانہ انچارجزکو بھی سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: