چند حیرت انگیز زیر زمین گھر

جیسے جیسے آبادی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے انسان نے اپنے لیے مزید مسائل سے بچنے کے لیے حل تلاش کرنا شروع کر دیے ہیں- انہیں مسائل میں ایک جگہ کا مسئلہ بھی ہے جس کے حل کے لیے اب لوگوں نے زیر زمین عمارتیں تعمیر کرنا شروع کر دی ہیں- انسان جو کہ ابتدا میں غاروں میں رہائش پزیر تھا اور آہستہ آہستہ اس کو احساس ہوا کہ زمین پر رہائش اختیار کرنا اس کے لیے زیادہ سود مند ہے- لیکن اب اس نے زمین کے اندر بھی رہائش اختیار کرنا شروع کر دی ہے- یہاں چند حیرت انگیز زیر زمین گھروں کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے-

Cave House in Festus
یہ جدید اور توانائی کی بچت کا حامل گھر 15 ہزار اسکوائر فٹ پر Missouri کے علاقے Festus کی ایک غار میں تعمیر کیا گیا ہے- اس گھر کو اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ نہ اس کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ائیر کنڈیشن کی ضرورت ہے اور نہ گرم رکھنے کے لیے کسی ہیٹر کی- اس گھر کی دیواریں غار کی دیواریں ہی ہیں- اس گھر کو Curt and Deborah Sleeper نے تعمیر کیا ہے- اس مقام پر پہلے کنسرٹ ہوا کرتے تھے اور گھر بننے سے قبل اسے نیلام کر دیا گیا-

image


Malator in Druidstone
یہ گھر Wales کی خوبصورت تعمیرات میں سے ایک ہے- مقامی لوگ اس گھر کو the Teletubby house کے نام سے یاد کرتے ہیں- اس گھر کی چھت پر ایک اسٹیل کی چمنی موجود ہے اور اس گھر کا ڈیزائن نہایت سادہ ہے- بنیادی طور پر اس گھر میں ایک ہی کمرہ جسے مختلف رنگوں کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے- جبکہ اس گھر کے باہر بھی زمین کی تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے-

image


Hidden House in Lower Silesia
پولینڈ میں موجود اس زیر زمین گھر کو KWK Promes نے ڈیزائن کیا ہے- اس کی چھت پر گھاس ہی گھاس ہے اور اسی گھاس کو کاٹ کر گھر کے اندر اترنی والی سیڑھیاں بنائی گئی ہیں-گھاس ہونے کی وجہ سے ان سیڑھیوں تک رسائی صرف رہائشیوں کو ہی حاصل ہے-

image


The Underground House, Great Ormside, Cumbria
یہ گھر ایک پرانی کان میں تعمیر کیا گیا ہے جو کہ ایک ڈبل اسٹوری گھر ہے- انگلینڈ میں موجود اس گھر کو آرکیٹیکٹ John Bodger نے Phil اور Helen Reddy کے لیے تعمیر کیا-

image

Sedum House, North Norfloak Coast
اس گھر کی تعمیر اس انداز سے کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سورج کی روشنی اس پر پڑے جبکہ اس گھر کا زیادہ تر حصہ زیر زمین ہے- یہ ایک ماحول دوست گھر ہے جو کہ آسانی سے گرم اور ٹھنڈا بھی ہوجاتا ہے- اس گھر کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ بارش کے پانی کو ذخیرہ بھی کر سکتا ہے- برطانیہ میں تعمیر یہ زیر زمین گھر ایک ذاتی رہائش گاہ ہے-

image

Flower Petals in Bolton
مانچسٹر کی یونائیٹڈ فٹبال ٹیم کے سابقہ کپتان Gary Neville نے برطانیہ میں ایک زیر زمین ماحول دوست گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا اور آخرکار ٹاؤن کی منصوبہ بندی کرنے والی کمیٹی نے ان کو اجازت دے دی- یہ گھر 8 ہزار اسکوائر فٹ پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں 4 کمرے موجود ہیں اور اس کے اردگرد Pennine hillside موجود ہے- پھولوں کی پنکھڑیوں کی شکل میں کھلنے والی ان کھڑکیوں کے ذریعے روشنی نیچے زمین تک پہنچتی ہے-

image

Stone Desert Home
Deca کی جانب سے مستطیل کی شکل میں تعمیر کیا گیا یہ زیر زمین گھر نہایت ہی ماحول دوست ہے- کیونکہ اس میں قدرتی روشنی٬ گرمی اور ٹھنڈی ہوا کا گزر ہے- اس گھر کو دو پہاڑیوں کی ڈھلان کے درمیان تعمیر کیا گیا ہے- اس گھر کے ارد گرد کر ریگستان ہے اور اس کے ڈیزائن میں روایتی یونانی عناصر موجود ہیں- یونان میں موجود یہ گھر صرف درمیان سے دیکھائی دیتا ہے-

image

Estate Lättenstrasse, Dietikon
سوئزرلینڈ میں تعمیر یہ ان 9 خوبصورت گھروں کی سیڑھیاں ایک بیسمنٹ میں جاکر اترتی ہیں- ان گھروں میں موجود جدید نظام مؤثر انداز میں بارش اور انتہا کی گرمی سے بچاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہوا کے گزر کو بھی یقینی بناتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

With the population growing more and more each year, it was only a matter of time before people started building their homes underground like Hobbits from the Tolkien tale. Mankind started off living in caves, and now we realize that "earth homes" are actually a very eco-friendly way to live. These eight underground homes are so amazing they might make you want to set up camp underground too!