ایوارڈ یافتہ تعلیمی ادارے لرنرز ان ڈنگہ میں عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے تقریری مقابلے

پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ایوارڈ یافتہ تعلیمی ادارے لرنر ز ان میں عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے نو محرم کو سانحہ کربلا کے حوالے سے تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیاادارہ ہر قومی اور مذہبی دن کے موقع پر فکرانگریز تقریبات منعقد کرکے طلباءو طالبات میں تاریخ،دین اور فکر و دانش کے فروغ کے لئے مسلسل کاوش کرتا رہتا ہے تمام طلباء نے جن منفرد انداز میں واقعہ کربلا کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی وہ قابل تحسین ہے،پروقار تقریب کی صدارت ڈائریکٹر لرنر ان طارق مسعود چوہدری نے کی جبکہ جنرل سیکرٹر ی ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ الطاف حسن طاہر اور صحافی و ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رانااطہر رشید ایم ڈی پاکستان بک سٹور تھے،جوہر ہاﺅس،ظفر علی خان ہاﺅس،محمدعلی جناح ہاﺅس،امام غزالی ہاﺅس سرسید احمدخان ہاﺅس علامہ محمد اقبال ہاﺅس سے دو دو طلباءو طالبات نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا،والدین اور طلباءو طالبات کی کثیر تعداد تقریب میں شامل تھی ججز کے فیصلے کے مطابق مہوش اشفاق اول،خدیجہ ارشد دوئم اور نفیسہ اختر سوئم رہیں،مہمانان گرامی نے شرکت کرنے والی طالباءو طالبات میں اعزازی میڈلز اور شیلڈیں تقسیم کیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر طارق مسعود چوہدری نے کہا کہ سانحہ کربلا ہمیں دین کے لیے قربانی اور حق کی خاطر موت کو ہنس کر قبول کرنے کا درس دیتا ہے،ہمیں حضرت امام حسین کی طرف اور ان کے باوفا انصار کی طرح ظالم حاکم کے خلاف کلمہ حق کہنے کے لیے جان اور کنبے کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ سے حضرت امام حسینؑ تک اللہ اپنے بندوں کو آزماتا ہے لیکن دونوں جلیل القدر ہستیوں نے اس آزمائش میں اپنی ثابت قدمی اور قربانی سے کامیابی حاصل کی،الطاف حسن طاہر نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو کربلا سے یہ درس لیا چاہیے کہ وہ اس حاکم کو ہر گز ووٹ نہ دیں جو تقویٰ کے اعتبار سے خلیفہ کے معیار پر پورا نہ اترتا ہو۔
تحریر:محمد بلال احمدبٹ
About the Author: تحریر:محمد بلال احمدبٹ Read More Articles by تحریر:محمد بلال احمدبٹ: 6 Articles with 7691 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.