گدھوں کی میٹنگ

یہ کائنات بہت بڑی ھے ہر ملک ھر بستی کی اپنی کہانی ھے ایک کہانی مجھے آج سب کو سنانی ھے یہ صرف ایک کہانی ھے اگر آپ کو یہ اپنے آس پاس کی کہانی لگے تو بندی کچھ نہیں کہہ سکتی جو بھی مماثلت ھوگی وہ محض‌ اتفاقیہ بھی ھو سکتی ھے -

کہتے ھیں ایک بستی میں گدھوں کا راج تھا بڑی خوبصورت بستی تھی ھر طرف ھریالی ھی ھریالی تھی مگر گدھوں کی غلط حکمت علمی کی وجہ سے حالت بگڑ رھے تھے گدھوں کو کھانے کا تو پتا تھا مگر اگانے کی فکر نہیں تھی کھیت کے کھیت اجڑ رھے تھے مگر انھیں کوئی فکر نہیں تھی وہ آس پڑوس کی بستیوں سے مانگ کر اپنی ضروریات پوری کر لیتے تھے بستی کے عام گدھے بھوکوں مر رھے تھے مگر حکمران گدھے اپنے حال میں اور اپنی کھال میں مست تھے حکمرانوں کے اس روئیے کو دیکھ کر دشمنوں نے سازشیں شروع کر دیں جب کسی نے ان پہ توجہ نہیں دی تو وہ بستی میں گھس آئے اپنی من مانی کرنے لگے نا ان ملک دشمن عناصر کو لگام ڈالنے کی کوشش کی گئ نا انھیں پکڑنے اور سزا دینے کے لیے کچھ کیا گیا -

حالات بگڑنے لگے طاقتور بستی والوں نے انھیں دھمکی دی ان کے مطالبات مانے جائیں ورنہ ان کا چارا بند کر دیا جائے گا کسی بھی طرح کی کوئی امداد نہیں کی جائے گی وہ سب جو اپنے حال میں مست تھے جنھیں پیٹ بھر کے کھانے کو مل رھا تھا یہ دھمکی سنتے ھی بلبلا اٹھے -

سردار گدھے نے سب سردار گدھوں کو ایک میٹنگ میں بلایا تاکہ مل کر فیصلہ کیا جائے ان حالات میں کیا کیا جانا چاہیے -- چاہیے تو یہ تھا کوئی لائحہ عمل طے کیا جاتاتھا کوئی ٹھوس تجویزات ھوتی جن پر غوروفکر کیا جاتا اس کے بجائے اس پہ زیادہ توجہ دی گئی کھانے کا مینو کیا ھو گا ھر طرح کی گھاس کہاں کہاں سے منگوائی جائے کون کون سا مشروب پیش کیا جائے گا مرکزی اسٹیج پر کون بیٹھے گا کس کو داھنے طرف جگہ دینی ھے کسی کو بائیں طرف بیٹھانا ھے آنے والے شرکاء کو بھی اس بات کی زیادہ فکر تھی کون سی ٹائی لگائی جائے کون سا سوٹ پہنا جائے گا کس کی کس طرح ڈھکے چھپے انداز میں طنز و تحقیر کرنی ھے سب محب الوطن گدھے یہ سوچ کر آئے تھے کون سا بیان دینا ھے جو بریکنگ نیوز بن سکے کوئی ایسا بیان جس سے میڈیا میں اور عام گدھوں میں بئے جا بئے جا ھو جائے عام گدھوں کی دکھتی رگ کو کیسے چھڑا جائے ان کو جذباتی کر کے اپنی سیٹیں پکی کی جائیں -

سب میٹنگ میں ایک دوسرے ایسے مل رھے تھے جیسے عید میں یا کسی ٹی پارٹی میں آئے ھوئے ھیں ان کے لیے یہ ایک پارٹی ھی تھی انھیں حالات کی سنگینی کا ادراک نہیں تھا وہ جب بھی صبح اٹھتے اپنی کھڑکی سے باھر دیکھتے تو انھیں اپنے محل کی بلند و بالا محفوظ دیواریں نظر آتیں درجنوں محافظ نظر آتے ھرے بھرے دالان نظر آتے تو وہ کیسے محسوس کر سکتے تھے عام گدھے کس بے یقینی اور بدامنی میں زندگی بسر کر رھے ھیں وہ بیرون ِ ملک اپنے بچے اور اثاثے محفوظ کر چکے تھے -

ایک طویل میٹنگ ھوئی جس میں ھر کوئی اپنی ھانک رھا تھا کسی کو اپنی عقل و دانش کی دھاک بیٹھانے کی جلدی تھی کسی کو اپنی طاقت کا نشہ ۔ کسی نے بھی تلخ حقائق کافکر و تدبر سے حل پیش نہیں کیا حکمران گدھوں کی نظر میں یہ میٹنگ ان کی عظیم قیادت کی کامیابی کی دلیل تھی میٹنگ کسی بھی نتیجے پہ پہنچے بغیر ختم ھوگئی مگر سب شرکاء خوش تھے کسی کا خیال تھا اس کا بیان اتنا زبردست ھے جس کے بنا پر اسے پر خلوص قائد کے طور پر مان لیا جائے گا کسی نے مسقبل کے بارے میں اچھے بیان دئیے تھے جس کی بنا پر اسے یقین تھا آئندہ ووٹ اسے ھی ملیں گے حکمران پارٹی خوش تھی وہ اپنی مدت پوری کر لے گی اور آئندہ بھی وہ عام گدھوں کا مزید گدھا بنا سکے گی وہ اس خوشی میں دو باتیں بھول گئے کہ ان کی ناک میں نکیل ڈلی ھوئی ھے اور نکیل ڈالنے والا انھیں کبھی بھی اپنی مرضی سے کہیں بھی ہانک سکتا ھے سب گدھوں نے مل کر اس کا حل نہیں سوچا انھوں نے یہ بھی نہیں سوچا وہ امداد بند کرنے کی دھمکیوں سے کیسے جان چھڑا سکتے ھیں کیسے اپنے کھیتوں کر ھرا بھرا کر سکتے کیسے اپنی وہ بے جان دولت جس میں ان کی جان تھی جو دشمن بستیوں میں بےکار پڑی تھی اسے اپنی بستی کے مسائل حل کر سکتے ھیں اگر اتنی عقل ھوتی تو نا ان کے ناک میں نکیل ھوتی نہ وہ گدھے کہلاتے اور ان کو اپنا سردار بنانے والے اور بھی گدھے تھے اگر گدھے نہ ھوتے تو ان کی آنے والی نسلوں کو بھی اپنا سردار تسلیم نہ کر لیتے-
Sadia Saher
About the Author: Sadia Saher Read More Articles by Sadia Saher: 41 Articles with 33269 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.