کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کو کب اور کتنی بار بال کٹوانے چاہئیں؟ چند اشارے جو اہم ہیں

image
 
یہ طے کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے کہ آپ کو بال کٹوانے کی ضرورت کب ہے۔ خاص طور پر اگر آپ اپنے بالوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کو کتنی بار بال کٹوانے چاہئیں یہ فیصلہ کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے اور اس کیلئے ماہر ہیئر ڈریسرز سے لازمی مشورہ کرنا چاہیے۔ تو چلیں آپ کی مشکل کو آسان کرتے ہیں اور آپ کو بالوں کی اقسام اور کب بال کٹوانے ہیں اس حوالے سے بتاتے ہیں۔

بالوں کی قسم
بالوں کی اقسام میں بہت زیادہ فرق ہے، ہر انسان کے بالوں کی لمبائی اور موٹائی دوسروں سے مختلف ہوتی ہے، اس حوالے سے گڈ ہاؤس کیپنگ میں بالوں کے ماہر فلپ بی کا کہنا ہے کہ چھوٹے بالوں والے افراد کو ہر ماہ بال کٹوانے چاہئیں۔
 
image
 
 آدھے لمبے بالوں والے لوگوں کے لیے تراش خراش کے درمیان چھ سے آٹھ ہفتے کا وقفہ ہونا چاہیے اور لمبے بالوں والے لوگوں کو صرف ہر چھ ماہ بعد اپنے بال کٹوانے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم واقعی گھنے بالوں کو باریک بالوں کی طرح کاٹنا ضروری نہیں ہے۔

یہ کیسے جانیں کہ وقت کب ہے؟
اکثر مختلف اشارے ہمیں بتاتے ہیں کہ بال کٹوانے کا وقت آگیا ہے، جیسے کہ جب آپ کے بال روزانہ خراب ہوتے ہیں یا جب آپ کے بال بہت الجھ جاتے ہیں۔ اگر آپ کے گھنگھریالے بال ہیں اور بالوں کے سرے کرل کھو دیتے ہیں تو یہ آپ کے ہیئر ڈریسر سے ملاقات کا وقت بُک کرنے کا ایک اور اشارہ ہے۔

فلپ بی کہتے ہیں کہ بال کٹوانے کے لیے چھ ماہ سے زیادہ انتظار نہ کریں۔ ایک خاص وقت کے بعد اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ اپنے بالوں کا کتنا ہی اچھا خیال کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنے بالوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، تب بھی آپ کو اسے باقاعدگی سے کاٹنا ہوگا۔ 
 
image

نیو یارک سٹی میں ایوا سکریو سیلون کی سینئر کلرسٹ اور ماہر تعلیم میری کیٹ او کونر کا کہنا ہے کہ جب اسپلٹ بال شافٹ تک جاتا ہے تو یہ اتنا پتلا ہو جاتا ہے کہ ٹوٹ جاتا ہے۔اس لئے بالوں کو تراشنا بہت ضروری ہوتا ہے اور اگر آپ بہت زیادہ انتظار کرتے ہیں تو آپ کے ہیئر ڈریسر کو آپ کے بہت زیادہ بال کاٹنا ہوں گے۔

امید ہے بالوں کی حفاظت اور نگہداشت کے حوالے سے آپ کو ماہرین کا مشورہ ضرور پسند آئے گا۔ اگر آپ کو بھی بال بڑھانے یا خوبصورت بنانے کا شوق ہے تو انتظار نہ کریں بلکہ فوری ہیئر ڈریسر سے رابطہ کریں تاکہ آپ کے بال خراب ہونے سے پہلے نئی اور خوبصورت شکل میں آجائیں۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: