دھوکہ نہ کھائيں نقلی کی جگہ اصلی چیز خریدیں، کچھ ایسے طریقے جن سے آپ اصلی اور نقلی چیز کے درمیان فرق پکڑ سکتے ہیں

image
 
آج کل کے دور میں برانڈ کی اشیا کی خریداری اگرچہ کافی حد تک مہنگی ہوتی ہیں- لیکن وہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ مہنگا روئے ایک بار اور سستا روئے بار بار- تو اگر آپ کچھ مہنگا اور اچھی کوالٹی کا خرید لیتے ہیں تو وہ آپ کا ساتھ طویل عرصے تک دے گا اور اپنی قیمت تو نکال ہی لے گا- لیکن صرف برانڈ کا نام دیکھ کر خریداری کرنے والے افراد اکثر فراڈ لوگوں کے ہاتھوں اپنا بڑا نقصان بھی کروا لیتے ہیں- اور بھاری رقم خرچ کر کے بھی نقلی اور جعلی اشیا گھر لے آتے ہیں جو کہ کچھ ہی دنوں میں ناکارہ ہو جاتی ہیں-
 
اصلی اشیا کو خریدنے کے کچھ آسان طریقے
آج ہم آپ کو کچھ خریداری کے کچھ ایسے گن سکھائيں گے جس کے بعد آپ بھی آنکھیں بند کر کے اصلی اشیا خرید سکتے ہیں اور جعلسازوں کے فراڈ سے بچ سکتے ہیں-
 
LEVI’S جینز
عام طور پر جب جینز کی خریداری کرنے کے لیے آپ جاتے ہیں تو دکاندار بڑے فخر سے آپ کو جینز دکھاتے ہوئے کہتا ہے کہ صاحب یہ اوریجنل پیس ہے اور یہ کوئی نقل نہیں ہے- تو ایسے موقع پر دکاندار کی باتوں پر کان دھرنے کے بجائے اپنی آنکھوں کا استعمال کریں اور یہ نشانیاں غور سے دیکھیں- جینز کی پچھلی جانب جو لیبل لگا ہوتا ہے اس پر اس جینز کا ڈیزائن نمبر، ویسٹ اور لمبائی کالے رنگ کی لکھائی میں درج ہوتی ہے جب کہ باقی لیبل سرخ رنگ میں ہوتا ہے- یہ لیبل خالص چمڑے کا ہوتا ہے اور اس پر درج تحریر سو دفعہ دھونے کے بعد بھی خراب نہیں ہوتی ہے- لیبل پر موجود تحریر کی اسپیلنگ کو بھی غور سے دیکھیں اس میں معمولی سی تبدیلی بھی اس کے جعلی ہونے کی دلیل ہوتی ہے-
image
 
MAC لپ اسٹک
خواتین کا میک اپ اور تیاری لپ اسٹک کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ہے یہ لپ اسٹک مختلف قیمتوں میں دستیاب ہوتی ہے- مگر میک برانڈ کی لپ اسٹک کو اپنی کوالٹی کی وجہ سے دنیا کی بہترین ترین لپ اسٹک قرار دیا جاتا ہے- اس وجہ سے اس کی خریداری کرتے وقت جن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے- سب سے پہلے اس کے ڈبے پر موجود بارکوڈ چیک کریں ۔ بار کوڈ کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ یہ اصل میک کمپنی کی لپ اسٹک کا ڈبہ ہے اس لپ اسٹک کے نمبر کسی انگریزی حروف کے ساتھ نمبر کے ساتھ ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ نمبر اے بی سی کے انگریزی حروف تہجی کے ساتھ ہوتے ہیں۔ ڈھکن کے اوپر میک کا نام کندہ ہوتا ہے اس کے علاوہ لپ اسٹک کو سونگھیں اگر اس کو سونگھنے پر ونیلا کی خوشبو آئے تو یہ اس کے اصلی ہونے کا ثبوت ہے- نقلی لپ اسٹک میں مختلف پھلوں کی خوشبو آتی ہے مگر ونیلا کی خوشبو نہیں آئے گی-
image
 
Chanel پرفیوم
اصلی پرفیوم کی خریداری بھی ایک مشکل ترین کام ہوتا ہے کیونکہ اس میں دھوکہ دہی کے اتنے طریقے ہوتے ہیں کہ عقلمند سے عقلمند انسان کی سمجھداری ادھوری رہ جاتی ہے- اصلی چینل پرفیوم کی خریداری کرتے ہوئے سب سے پہلے اس کی بوتل کو غور سے دیکھیں جس پر لگا ہوا لوگو ابھرا ہوا ہوتا ہے- اس کے بعد بوتل کی گردن پر لگے ہوئے لیبل کو غور سے دیکھیں جس میں چینل کا نام بالکل درمیان میں لگا ہوتا ہے- بوتل کے پیندے پر بھی اس کا نام درست اسپیلنگ کے ساتھ موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں بار کوڈ کی موجودگی بھی اس کے اصل ہونے کی دلیل ہوتی ہے-
image
 
Adidas جوتے
جوگرز کی خریداری کے وقت بھی ان کا اصل ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس وجہ سے اصل ایڈیڈاس جوگرز کی خریداری کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کی لیسز کے لیے موجود سوراخ میں کسی قسم کی دھات کا استعمال نہیں ہوتا ہے بلکہ صرف سوراخیں موجود ہوتے ہیں- مردانہ جوتوں میں یہ سوراخ سات جبکہ خواتین اور بچوں میں چھ سوراخ ہوتے ہیں- جوتے کی پشت پر ہیل کی جگہ پر اس کا لوگو واضح اور درمیانی جگہ میں ہوتا ہے جب کہ نفلی جوتوں میں یہ لوگو چھوٹا اور ایک جانب ہوتا ہے- اصلی جوتوں کی ہیل چپٹی اور سیدھی ہوتی ہے جب کہ نقلی جوتوں میں ہیل دائرے کی شکل میں ہوتی ہے-
image
 
یہ سب چیزیں ایسی ہیں کہ جن کو جان کر انسان اپنے پیسے کا صحیح استعمال کر کے اصلی چیز کو خریدا جا سکتا ہے -
YOU MAY ALSO LIKE: