دشمن سامنے آئے تو کیا کرتے ہیں؟ دنیا کے 5 احمق ترین جانور جن کی حرکتیں عجیب ہیں

image
 
جانوروں کی ذہانت کی پیمائش کرنا مشکل ہے کیونکہ ان میں کچھ صلاحیتیں انسانی سوچ سے بھی زیادہ ہوتی ہیں- تاہم سائنسدانوں کے نزدیک دنیا میں چند جانور ایسے بھی موجود ہیں جنہیں بےوقوف قرار دیا جاسکتا ہے- اس کی وجہ ان کا غیر معمولی مواقع پر عجیب و غریب رویہ ہے-
 
Hamster
سائنس دانوں کے مطابق جانوروں کی یادداشت کا مختصر مدت کا دورانیہ تقریباً 27 سیکنڈ ہوتا ہے۔ جبکہ ہیمسٹر ایسا جانوروں اس کی یادداشت کی مختصر مدت 3 سیکنڈ پر مشتمل ہوتی ہے اور اس فہرست میں یہ آخری نمبر پر ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تھوڑی سی تربیت انہیں اپنے نام اور مالکان کو یاد رکھنے میں مدد دے سکتی ہے کیونکہ یہ معلومات ان کی طویل وقت تک یاد رہنے والی چیزوں میں محفوظ ہوتی ہیں۔
image
 
Killdeer
یہ پرندہ پورے امریکہ میں پایا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس کی عادت یہ ہے کہ یہ پرندہ اپنا گھونسلہ زمین پر بناتا ہے- درحقیقت، مادہ اپنے انڈے زمین پر دیتی ہیں، پھر انہیں گھوںسلا بنانے والے مواد سے ڈھک لیتی ہیں، لیکن اس سے انڈے اور بچے دونوں ہی کچلے جانے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے-
image
 
Ptarmigan
کوؤں اور شکاری پرندوں کے مقابلے میں اس پرندے کی ذہانت کی تعریف شاذ و نادر ہی کی جاتی ہے- یہ درحقیقت پرندے اپنے دشمن یا مشکل حالات کو دیکھ کر وہاں سے فرار ہونے یا مقابلہ کرنے کے بجائے بالکل منجمد ہو کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتے-
image
 
Norwegian lemming
یہ عجیب جانور ہے انتہائی چھوٹا ہونے کے باوجود اپنے سے کئی گنا بڑی مخلوق پر حملہ کرنے سے نہیں گھبراتا بشمول ریکون جیسے شکاری کے! یقیناً یہ کرنے کے لیے بہت زیادہ خود اعتمادی درکار ہوتی ہے جبکہ اس کے دانت بھی انتہائی چھوٹے ہوتے ہیں جن سے یہ خوف پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے-
image
 
Domestic turkey
کچھ ممالک میں ٹرکی کو ان کی ذہانت کی بجائے ان کے گوشت کے لیے پالا جاتا ہے۔ سچ میں، ٹرکی انتہائی خوفناک پرندے ہیں جو خطرے کے عالم میں جم جاتے ہیں۔ تاہم، وہ بہت دوستانہ ہو سکتے ہیں اور انسانوں کے ساتھ تعلقات استوار کر سکتے ہیں جبکہ وہ انہیں کھانے کے لیے پال رہا ہوتا ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: