39ویں قومی باکسنگ چیمپئن شپ

سونے کا تمغہ آرمی کے مہر ذیشان علی

آرمی کو 39ویں قومی مردوں کی باکسنگ چیمپئن شپ میں جیت کا تاج پہنایا گیااور واپڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔24ِ تا 29 ِ نومبر22ء کوسب نوجوان کھلاڑیوں نے قومی چیمپئن شپ منعقدقیوم اسٹیڈیم، کوئٹہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مقابلوں میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاجسکے لیئے سب قابل ِتعریف ٹھہرائے گئے۔

اَرمی کی طرف سے 80۔86 کلوگرام سونے کا تمغہ آرمی کے مہر ذیشان علی کے حصے میں آیا جنہوں نے فائنل میں واپڈا کے انٹرنیشنل نعمت اللہ کو شکست دی۔ جبکہ اے جے کے کے ناصر اور بلوچستان کے نوید اللہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

پتوکی/حبیب آباد کے علاقہ کرم آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان مہر ذیشان علی نے کوئٹہ میں ہونے والی نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کر کے پاک آرمی اور اپنے علاقے کا نام روشن کر دیا جو اُنکے لیئے بہت فخر کی بات ہے۔ گولڈ میڈل جیتنے پر ذیشان علی کو سیاسی و سماجی شخصیت رانا سکندر حیات خاں،محمد وقاص ساجد حسین ہنجرہ،کاشف رفیع،شاہد سلیمان،ظفر چوہدری اور دیگر دوستوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آج پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کے ایسے ایونٹس کی انتہائی ضرورت ہے تاکہ اُنھیں اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے۔جس سے اُنکی ذہنی و جسمانی نشو ونما مثبت انداز میں ہو سکے اور وہ پاکستان کا نام دُنیا کے ہر فارم پرچاہے کھیلوں کا ہو، علمی و تعلیمی ہو اول پوزیشن حاصل کرنے کی صلاحیت پیدا کر سکیں۔اسکے لیئے ہمارے حکومتی نمائندوں کی خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے۔اس چمن میں پاکستان کا نام روشن کیلئے تمام نوجوان پاکستانی پرچم کو سلوٹ کرتے ہیں۔ اب حکومت اور اداروں کی طرف سے انکی معاونت اور انکی کامیابیوں پر دوسرے بھی ہمارے پاکستانی پرچم کو سلوٹ کریں یہی دُعا ہے۔ آمین!

Malik Ali Raza
About the Author: Malik Ali Raza Read More Articles by Malik Ali Raza: 5 Articles with 3144 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.