شعیب ملک سے شادی سے قبل ثانیہ مرزا نے پرانی منگنی کیوں توڑی، سابق منگیتر نے کونسے رازوں سے پردہ ہٹایا تھا

image
 
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جوڑی جو پاکستان اور ہندوستان کا ملاپ ہونے کے سبب دونوں ملکوں کی عوام میں بہت چاہی جاتی تھی مگر ان دنوں اس جوڑے کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں- جس نے سب کو پریشان کر رکھا ہے اور ہر ایک کی یہ خواہش ہے کہ یہ خبر جھوٹی ہو اور یہ جوڑی ہمیشہ کی طرح ہنستے مسکراتے اپنے بیٹے اذلان کے ہمراہ کسی نہ کسی جگہ ساتھ نظر آجائيں گے-
 
تاہم شعیب ملک کے قریبی حلقوں کی جانب سے ان کی طلاق کی تصدیق کر دی گئی ہے تاہم ان دونوں کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے-
 
اس حوالے سے بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شعیب ملک کی ثانیہ کی زندگی میں آمد سے قبل ثانیہ کی منگنی ان کے بچپن کے ساتھی سہراب مرزا سے ہو چکی تھی جو بھارت کے مشہور یونیورسل بیکرز کے مالک تھے-
 
سہراب مرزا ثانیہ کے سابقہ منگیتر
ثانیہ مرزا کے سابقہ منگیتر سہراب مرزا کا تعلق بزنس مین گھرانے سے تھا اس خاندان اور ثانیہ مرزا کے خاندان میں گزشتہ 3 نسلوں سے انتہائی قریبی تعلقات تھے۔ ثانیہ اور سہراب کی دوستی کے بعد یہ تعلقات رشتے داری میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا-
 
شعیب اور ثانیہ کی طلاق کی خبروں کے ساتھ ساتھ سہراب مرزا کا 2010 میں دیا گیا ایک انٹرویو بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں اس نے اپنی اور ثانیہ مرزا کی منگنی کے ٹوٹنے کی وجوہات کو بیان کیا تھا-
 
image
 
سہراب کا یہ کہنا تھا کہ منگنی کا فیصلہ ان کا اور ثانیہ کا باہمی تھا جس میں خاندان والوں کی رضامندی بھی شامل تھی اس کے ساتھ ساتھ منگنی کے ختم کرنے کا فیصلہ بھی ان دونوں کا مشترکہ تھا-
 
ثانیہ کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کی وجہ
سہراب کا منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اگرچہ وہ اور ثانیہ کی منگنی اور دوستی چھ سالوں پر محیط تھی مگر منگنی کے بعد ان کو یہ اندازہ ہوا کہ ان کے درمیان زندگی بھر ساتھ گزارنے کی انڈرسٹندنگ نہیں ہے اور وہ دونوں مختلف مزاج کے افراد ہیں جن کا ایک ساتھ چلنا ناممکن ہے- جس کے بعد انہوں نے اور ثانیہ نے منگنی توڑنے کا فیصلہ کیا-
 
تاہم کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سہراب کی فیملی کی یہ ڈیمانڈ تھی کہ ثانیہ اپنا کیرئير ختم کر کے گھر بیٹھ جائے جس کی مخالفت ثانیہ کے والد نے کی جس کی وجہ سے منگنی ٹوٹی- تاہم انٹرویو میں سہراب کا یہ کہنا تھا کہ اس کو ثانیہ کے گیمز میں حصہ لینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا-
 
ثانیہ کیسی لڑکی تھی
ثانیہ مرزا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ بھلے دنیا کے لیے ایک سیلیبریٹی ہوں گی مگر وہ اندر سے بہت سادہ سی لڑکی ہیں جس نے کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے شدید محنت کی ہے اور اسے اپنی ان کامیابیوں پر فخر ہے-
 
image
 
ثانیہ مرزا اور سہراب کی منگنی کے ٹوٹنے کے بعد ان کی زندگی میں شعیب ملک آئے اور جس سے شادی اور اس کے بعد بیٹے کی پیدائش کے 13 طویل سال پلک چھپکتے گزر گئے اور حالیہ دنوں میں اس جوڑے کی علیحدگی کی خبروں نے سب کو اداس کر دیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: