یہ اب شاید ہی دوبارہ گوجرانوالہ جائیں... ہجوم کی ہانیہ عامر کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

image
 
ہانیہ عامر ایک ایسی پرکشش فنکارہ ہیں جو اداکاری کی صلاحیتوں سے بھی مالا مال ہیں اور یہی وجہ ہے انہیں پسند کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہیں- ہانیہ عامر کا حالیہ ڈرامہ میرے ہمسفر نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں بھی سپر ہٹ رہا-
 
ڈرامے میں ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جوڑی کو اسکرین پر مداحوں نے بےحد پسند کیا اور یہی چیز ڈرامے کی کامیابی کی وجہ بھی بنی- تاہم اس وقت ہانیہ کسی ڈرامے میں نظر نہیں آرہی مگر جلد ہی وہ دوبارہ فرحان سعید کے ساتھ ایک ویب سیریز میں دکھائی دیں گی-
 
لیکن حال ہی میں ہانیہ عامر کے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے نے ایک مرتبہ پھر انہیں خبروں کی زینت بنا دیا-
 
لیکن حال ہی میں ہانیہ عامر کے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے نے ایک مرتبہ پھر انہیں خبروں کی زینت بنا دیا-
 
7 نومبر کو ہانیہ عامر جب اپنے پرستاروں سے ملاقات کے لیے گوجرانوالہ پہنچیں تو بہترین ماحول تھا اور انہوں نے مداحوں کے ساتھ اچھا وقت گزارا- تاہم جب ہانیہ واپس جانے لگیں تو ان کے اردگرد ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا اور انہیں دھکے دینے لگا اور ساتھ ہی بدتمیزی کرنے لگا-
 
 
ہانیہ کو دیکھ کر یہ ہجوم کچھ زیادہ ہی پرجوش تھا اور اسی جوش میں ہجوم نے غلط رویہ اختیار کرلیا- مداح ہانیہ عامر پر جملے کس رہے تھے اور ان کے ساتھ تصویر بھی کھنچوانا چاہتے تھے لیکن مداحوں کا ایسا رویہ دیکھ کر ہانیہ جلد ہی ایونٹ چھوڑ کر چلی گئیں-
 
دوسری جانب اس سارے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم کیسے بےقابو ہوچکا ہے جبکہ ہانیہ عامر کے چہرے پریشانی صاف ظاہر ہے-
 
سوشل میڈیا صارفین نے پرستاروں کے رویے پر شدید تنقید کی ہے جبکہ ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف نے لکھا کہ یہ افراتفری دیکھ کر ہانیہ عامر شاید ہی کبھی دوبارہ گوجرانوالہ آئیں-
 
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کے فلم یا ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کسی کی ذاتی ملکیت ہوگئی- اور بعض صارفین نے اسے ایک اخلاق سے گری ہوئی حرکت قرار دیا-
 
image
 
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمارا معاشرہ کس طرف جارہا ہے یا پھر ان کی تربیت کی ذمہ داری کس پر ہے؟ کسی شخصیت کا فین ہونا کوئی بری بات نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ کسی قسم کا برا رویہ رکھنا اس کا حق کسی بھی شخص کے پاس نہیں ہوتا-
 
ضرورت اس بات کی ہے کہ خود میڈیا اور ڈرامہ انڈسٹری بھی معاشرے کی تربیت کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اور صرف گلیمر اور چکاچوند دکھانے کر معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کو ہی اپنا حق نہ سمجھے-
YOU MAY ALSO LIKE: