میں نے کرینہ سے ایک چیز ضرور سیکھی، سیف علی خان نے اپنی اور کرینہ کی کامیاب شادی کا سب سے بڑا راز بتا دیا

image
 
سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جوڑی بالی وڈ فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی قرار دی جاتی ہے دو بیٹوں کے ساتھ اس جوڑے کی باہمی محبت میں دن بدن اضافہ ہی دیکھنے میں آرہا ہے-
 
ان دونوں کے خوبصورت اور معصوم بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کو دیکھ کر ہر دیکھنے والے کی نظر اس جوڑے پر تھم سی جاتی ہے- اس سال 16 اکتوبر 2022 میں اس جوڑے کی شادی کو پورے دس سال ہو گئے ہیں-
 
عمروں میں بڑے فرق اور شوبز کی چکا چوند کے باوجود یہ جوڑا آج بھی پہلے دن کی طرح ایک دوسرے کی محبت میں مگن ہے اور ہر نئے دن کے ساتھ ان کا تعلق اور محبت بڑھتی جا رہی ہے-
 
اس موقع پر کرینہ نے اپنے سوشل میڈيا اکاونٹ پر اپنی اور سیف کی ایک خوبصورت تصویر شئير کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ “میں اور تم ۔۔۔ تم اور میں ۔۔۔ ہمیشہ کا ساتھ ، شادی کی دسویں سالگرہ مبارک“
 
image
 
سیف علی خان نے شادی کی کامیابی کا سہرہ کس کو دے دیا
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سیف علی خان نے اپنی شادی کی کامیابی کا سہرہ کرینہ کپور کو قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ کرینہ ایک بہترین مینیجر ہے اور وہ جانتی ہے کہ زندگی میں کس طرح توازن برقرار رکھنا ہے-
 
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرینہ وقت کو بہترین طریقے سے تقسیم کرنا جانتی ہیں وہ جانتی ہیں کہ کام اور فیملی کو کس طرح ساتھ لے کر چلنا ہے۔ اور ان دس سالوں میں انہوں نے کرینہ سے سب سے بڑا سبق یہی سیکھا کہ وقت کی قدر کس طرح کرنی ہے اور اس کا استعمال کس طرح سے کرنا ہے-
 
شادی کی کامیابی کا راز
اپنی شادی کی کامیابی کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے علاوہ ایک دوسرے کی شخصی آزادی کے قائل ہیں چونکہ ہمارا تعلق ایسے شعبے سے ہے جہاں پر کچھ نیا کرنا ضروری ہوتا ہے کچھ تخلیق کرنا بہت ضروری ہوتا ہے تو اس وجہ سے ہمارے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کو شخصی آزادی ضرور دیں-
 
image
 
ہم ایک دوسرے کے مشاغل کا احترام کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ہم ایک دوسرے کی آزادی کا بھی خیال کرتے ہیں اور اس کو عزت دیتے ہیں اور یہی وجہ ہماری شادی کی کامیابی کا راز بھی ہے-
 
امید ہے کہ سیف علی خان کی یہ نصیحت تمام شادی شدہ جوڑے پلو سے باندھ لیں گئے اور اس پر عمل بھی کریں گے-
YOU MAY ALSO LIKE: