آپ کسی سے کم نہیں !! اپنے اندر کا خوف باہر نکالیں۔

اس کو سمجھیں آپ میں احساس کمتری بلکل بھی نہیں ، بس ایک انجانا سا ڈر اور خوف ہے کے اگر آپ نے دوستوں میں اپنی چلائی تو آپ کو دوستوں کے گروپ سے علیحدہ کردیا جائیگا پھر آپ اکیلے رہ جائینگے، آپ غور سے سوچیں تو زرا جب آپ اکیلے ہوجائینگے تبھی تو پوری دنیا آپکے سامنے ہوگی

اس کو سمجھیں آپ میں احساس کمتری بلکل بھی نہیں ، بس ایک انجانا سا ڈر اور خوف ہے کے اگر آپ نے دوستوں میں اپنی چلائی تو آپ کو دوستوں کے گروپ سے علیحدہ کردیا جائیگا پھر آپ اکیلے رہ جائینگے، آپ غور سے سوچیں تو زرا جب آپ اکیلے ہوجائینگے تبھی تو پوری دنیا آپکے سامنے ہوگی جہاں صرف آپکی چلے گی ابھی تو جسکو آپ پوری دنیا سمجھ رہے ہیں وہ تو بس ایک چھوٹا سا ایک ڈبہ ہے اور وہ بھی آپ کا اپنا بنایا ہوا ڈبہ نہیں جس میں نہ آپکے کوئی احساسات کی قدر ہے اور نہ ہی اس ڈبے میں آپ کی کوئی بات چلتی ہے ، لیکن یہ بات تو سچ اور تے ہے کے یہ ساری باتیں آپ کو معلوم بھی ہے اسی بات کا تو ڈر ہے آپ کو " بس ڈبے سے باہر نکل جانے کا ڈر اور خوف " اگر آپ اس ڈبے سے باہر آجائیں گے تو آپ اکیلے رہ جائیں گے لیکن ایسا بلکل بھی نہیں ہے ۔

جب آپ ڈبے سے باہر خود سے آئینگے تب ہی آپ کو ڈبے کے اندر کی نفسیات واضح اور صاف دیکھائی بھی دیگی اور سمجھ بھی آجائیگی اور اگر آپ ایک بار باہر آگئے تو اب جو چاہے آپ اپنی مرضی سے کر سکتے ہیں آپکو اکیلے ہوجانے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں "آپ انسان ہیں آپ جانور نہیں جسکو ڈر ہو کہ اگر جھنڈ سے الگ ہوگئے تو کوئی شیر یا درندہ آپکو مار کر کھا جائیگا" اسکو غور سے سمجھیں جب آپ سب سے الگ ہونگے تو اچھے یا برے خود سے فیصلے کرینگے اور سیکھنے کو بھی ملے گا ۔ ابھی آپ دوسروں کی رائے مانتے ہیں بعد میں لوگ آپکی رائے سن کر فیصلے کرینگے انشااللہ ، آپکا کام دنیا میں جھنڈ کو فالو نہیں کرنا بلکہ اللہ کا نظام زمیں پر قائم کرنا ہے جسکے لئے آپ کو زمین پر بھیجا گیا ہے اگر اس کے لئے آپکو اکیلے ہونا پڑے تو بلا خوف اکیلے ہوجائیں پھر اللہ اور پوری کائنات آپکی منتظر ہے اسکو سمجھیں اور اپنے اندر خوداعتمادی پیدا کریں جو کہ جھنڈ سے نکل کر باہر آئینگے تو ہی پیدا ہوگی ۔ جھنڈ کی تو اپنی ایک نفسیات ہوتی ہے جو ہر کسی شخص کو بغیر سوچے سمجھے مانی پڑتی ہے ہر جھنڈ میں ایک الفا ہوتا ہے یعنی ایک ایسا شخص یا جانور جسکو سب بھیڑ بکریاں فالو کرتی ہیں انکی اپنی کوئی سوچ نہیں بس بھا بھا بھا کرتی آگے چلتی چلی جاتیں ہیں ہمیشہ یاد رکھیں آپ جانور نہیں بلکہ اشرفالمخلوقات ہیں تمام مخلوقات سے افضل۔

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 'ہجوم ' یا جھنڈ کا حصہ بننے کی فطری خواہش صحیح فیصلے کرنے کی ہماری صلاحیت کو نقصان پہنچا سکتی ہےاور مزید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ افراد اپنی جبلت پر بھروسہ کرنے کے بجائے اپنے پڑوسیوں دوست محلے والوں، گھر ، معاشرے اور رشتدار یعنی جھنڈ سے حد سے زیادہ متاثر ہونے کے لیے بے تاب ہوتے ہیں جو کہ ایک غلط عمل ہے لیکن اگر پورے ہجوم کا مقصد سانجھا ہو اور آپ کے خیالات کے عین مطابق ہو اور ہجوم میں شامل ہر فرد کو مقصد صاف اور واضح ہو تو آپ کی منزل اور بھی آسان ہوجاتی ہے جسکو ٹیم ورک بھی کہتے ہیں پوری ٹیم میں ہم مقصد اور ہم خیال لوگ ہوں تو مقصد بہت جلد حاصل ہوجاتا ہے۔

تو اپنے مقصد اور جھنڈ کی نفسیات کو سمجھ کر ہجوم یا جھنڈ میں شامل ہوں جسمیں آپکی رائے کی بھی اہمیت ہو۔

IBY-Ismail Bin Yousuf
About the Author: IBY-Ismail Bin Yousuf Read More Articles by IBY-Ismail Bin Yousuf: 7 Articles with 2845 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.